بس اک شخص ہی کل کائنات ہو جیسے نظر نہ آئے تو دن م…
بس اک شخص ہی کل کائنات ہو جیسے
نظر نہ آئے تو دن میں بھی رات ہو جیسے
میرے لبوں پہ تبسم ہے موجزن اب تک
کہ دل کا ٹوٹنا چھوٹی سی بات ہو جیسے
شبِ فراق مجھے آج یوں ڈراتی ہے
تیرے بغیر میری پہلی رات ہو جیسے
اس کی یاد کی یہ بھی تو اک کرامت ہے
ہزار میل پر ہو کر بھی ساتھ ہو جیسے
تیرا سلوک مجھے روز زخم دیتا ہے
کسی کو پہلی محبت میں مات ہو جیسے
ہمارے دل کو کوئی مانگنے نہیں آیا
کسی غریب کی بیٹی کا ہاتھ ہو جیسے
(عبدالحمید عدم)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی