مانگے کے پیسوں سے تواضع ایک ترقی پسند شاعر جو شرا…
مانگے کے پیسوں سے تواضع
ایک ترقی پسند شاعر جو شراب کے بے حد رسیا تھے ، فراق صاحب کے گھر پہنچے اور پریشان حال صورت بناکر بولے:
’’فراق صاحب ! بات عزت پر آ گئی ہے میں بہت پریشان ہوں۔ کسی طرح تیس روپیہ ادھار دے دیجیے ۔‘‘ فراق صاحب کچھ کہنے والے تھے کہ وہ بولے:
’’دیکھیے انکار نہ کیجیے گا… میری آبروخطرے میں ہے ۔‘‘
فراق صاحب نے تیس روپے ان کے حوالے کر دیئے اور وہ روپیہ پاتے ہی فوراً فراق صاحب سے رخصت ہو گئے ۔
تھوڑی دیر کے بعد فراق صاحب کے گھر کے سامنے ایک تانگہ آ کر رکا اور اس میں سے وہی شاعر برآمد…