نواب اُمراؤ عابدہ بیگم …… بال چوٹی کے کریں …
نواب اُمراؤ عابدہ بیگم
……
بال چوٹی کے کریں گے بدنام
یہ موئے پیچھے پڑے رہتے ہیں
…
پلا دے اب تو اے ساقی مے گلنار تھوڑی سی
کہ باقی رہ گئی ہے عمر بھی اے یار تھوڑی سی
ہمیں کم ظرف سمجھا یا ہمیں مدہوش اے ساقی
یہ باعث ہے کہ مے دیتا ہے تُو ہر بار تھوڑی سی
لپک کر ہاتھ تو قاتل نے پورا ہی لگایا تھا
مگر تقدیر سے اوچھی پڑی تلوار تھوڑی سی