غیرت
”تمہارا شوہر اچھا آدمی نہیں”
”دوسری عورتوں کےساتھ تعلقات رکھتا ہے”
آخرکار اس نے بھائیوں سے بات کی
ڈرایا دھمکایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں
وہ گھر آیا
غلیظ گالیاں دیں
ہاتھ اٹھا کر ”مردانگی ” دکھائی
چھری سے کاٹ ڈالنےکی دھمکی دی
اور ضد میں آکر کسی عورت کو گھر لے آیا ..
اس نے زہر اگلتے شوہر کو دروازے کی جھری سے دوسری عورت کیساتھ راز و نیاز کرتے دیکھا
جسم اور روح کےزخم جلنے لگے
تو دنیا والوں نے مانا
غیرت کے نام پر عورت سے بہتر چھری چلانی بھلا کسے آتی ہو گی۔