فرقہ واریت کا چورن

میرا کراچی ایک عجیب شہر ہے . دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہوگا جس کی جھلک کراچی کے کسی علاقہ یا گلی محلے میں نہ دکھتی ہو ، ٹھیک اسی طرح یہاں کے بازار اور یہاں کے لوگوں کی بھی ہزاروں اقسام ہیں . اگر اپکا صدر کی جانب جانا ہو تو وہاں آپکو ایک عجیب ہی قسم کی مخلوق سے سامنا کرنا پڑے گا جو دور سے آپکو غور سے دیکھیں گے . ایک دو بار تو آپ انہیں نظر انداز کردو گے پر بالاخر آپکو انکی نظروں سے اپنی نظریں چار کرنا ہی پڑیں گی اور ٹھیک اسی موقع پر یہ آپکی جانب اپنے چہرے پر پریشانی سجائے بڑھنا شروع کریں گے اور آپکو روک کر سلام کریں گے اور کہیں گے ” یار یہ آپکے چہرے پر اتنے دانے کیوں ہورہے ہیں ؟ ”
آپ اپنے چہرے پر ہاتھ لگا کر کہو گے نہیں بھائی اتنے زیادہ تو نہیں ہیں …
پھر وہ اپنے چہرے کی پریشانی مزید بڑھاتے ہوئے آپکی ماں سے بھی زیادہ آپکے ہمدرد بنتے ہوئے کہیں گے ” آپکو نہیں پتہ یار اسے ڈھیلا نہ لو ، یہ دیکھو آپکی تو آنکھیں بھی پیلی ہورہی ہیں ، میں تو دور سے دیکھ کر ہی ڈر گیا تھا کیوں کہ پہلے میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا یہ لو کارڈ یہ فلانے حکیم کا کارڈ ہے اس سے مل لینا ، میں نے بھی اپنا علاج وہیں سے کروایا تھا اور اب دیکھو میں بلکل ٹھیک ہوں … ”
یہ کہ کر وہ اپنی راہ ہو لے گا اور اپ کارڈ کو جیب میں ڈال لو گے اور سارا دن ساری رات یہ سوچ سوچ کر ہی چوسے ہوئے آم کی گٹھلی جیسا منہ کرلو گے کہ یار میں تو بہت بیمار ہوں ..
اور ٹھیک اسی دن نہ سہی پر ایک دو روز بعد آپ ضرور اپنا چیک اپ کروانے حکیم صاحب کے پاس پہنچو گے ..!
اب پتہ ہے اصل کہانی کیا ہے ؟ کہانی یہ ہے کہ آپکو ملنے والا شخص اسی حکیم کا ایجنٹ ہوتا ہے جس کا کام ہی لوگوں کو گھیرنا ہوتا ہے ، وہ آپکے دل میں وسوسہ ڈالتا ہے اور اسکا کام یہیں پر ختم ہوجاتا ہے ، باقی کا سارا کام اسکا ڈالا وسوسہ اور آپکا پیدا ہوا شک اور وھم کردیتے ہیں اور آپ ایک فراڈی حکیم کی تجربہ گاہ بن جاتے ہیں ..

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ یہ صدر بازار والا قصہ میں نے آپکو کیوں بتایا ،
بات کچھ ایسی ہے کہ بچپن سے میں میرا ایک دوست ہے جو اہل تشیع ہے ، کلاس میں اچھے خاصے لڑکے تھے اور صرف ایک وہی اہل تشیع تھا پر مجھے یاد پڑتا ہے کہ آج تک اسے کلاس میں کسی نے کوئی غلط جملہ تو دور کوئی ایسا اشارہ بھی نہیں دیا جس سے وہ عدم تحفظ کا شکار ہو ، محرم کے بعد جب ماتم سے اسکی کمر چھلی ہوتی تھی تو ہم سب احتیاط کرتے تھے کہ اسے مذاق میں بھی دھکا یا تھپڑ نہ ماریں .
ٹھیک اسی طرح بازاروں کالج یونیورسٹیز میں سنی شیعہ ایک ساتھ پڑھتے ہیں پر کیا آج تک آپ نے دکانداروں یا راہ چلتے لوگوں میں اس وجہ سے لڑائی ہوتی دیکھی کہ فلانہ شیعہ ہے اور دھمکانہ سنی ؟
سائٹ ایریا کراچی میں ایک پلاسٹک کی کمپنی ہے جہاں منہاس نامی پروڈکشن مینیجر قادیانی ہے . میرا اپنا اس سے اچھا خاصہ واسطہ تعلق رہا ہے اور اس وقت میرے بھائی کا دوست بھی ہے ، اسکمپنی کا مالک انتہائی کٹر دیندار انسان ہے پر پوری کمپنی جانتی ہے کہ جتنا لاڈلا منہاس کو بنا کر رکھا ہوا ہے کسی اور ورکر کو نہیں رکھا ،
یہ ہے ہمارے پاکستان کی اصلیت اور حقیقت .
اب جب فیس بک کے دانشوروں کو دیکھتا ہوں جو اقلیت اور شیعہ پر مظالم کا چورن بیچتے ہیں تو مجھے صدر کے وہ نوسرباز ٹھگباز یاد آجاتے ہیں جو خوامہ خواہ اپنا کمیشن وصول کرنے کے لئے صحتمند شخص کو وہم و وسوسہ ڈال دیتے ہیں کہ بھائی تم تو بیمار ہو .. ٹھیک اسی طرح یہ فیس بک کے ٹھگباز زبردستی یہ شک پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ بھائی تم مظلوم ہو مان لو . مانتے کیوں نہیں ؟ خدا کا واسطہ ہے مان لو کہ تم بہت مظلوم ہو ، اور یہ لو عالمی اداروں اور مغرب کے پیسوں پر چلنے والی این جی اوز کا کارڈ اور انہیں جا کر اپنا مرض بتاؤ .

میرے پیارے پاکستانیو! اگر سنی انتہا پسند دیکھنے ہے تو دا عش کو دیکھو اور اگر شیعہ انتہا پسند دیکھنا ہیں تو بشار الاسد کو دیکھو ، یہ ہوتا ہے متشدد رویہ ، اور اگر آپکو پاکستان میں ایسی مثالیں نہیں ملتی ہیں تو سکوں سے رہیئے آپ حالت امن میں ہیں ، سیاسی تنظیموں کی سیاست کی لڑائی انکے مفادات کے لئے ہیں نہ کہ آپکے تحفظ کے لئے ، جس طرح کے مسائل پاکستان میں اقلیت طبقہ کو ہیں ایسے امریکہ میں کالے اور گوروں کے درمیان بھی ہیں ، یورپ میں بھی کالے اور گوروں کے درمیان موجود ہیں ، ریاست ان سے نمٹتی ہیں اور قانون حرکت میں آتا ہے . بات تب بگڑتی ہے اور ظلم تب کہلایا جاتا ہے جب ریاست جانبدار ہوجاۓ ، اور الحمد اللہ ہماری ریاست جانب دار نہیں ہے . لہٰذا کسی کے بیچے منجن کا شکار نہ ہوئیے گا ورنہ آپکی ذات اور نظریہ پر تجربہ کرنے کے لئے بہت سے نیم حکیم تیار بیٹھے ہوئے ہیں 🙂

ملک جہانگیر اقبال

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo