100لفظوں کی کہانی (سیلفی)
کونسلر صاحب نے بیوائوں میں امدادی چیک تقسیم کرنا تھے۔پورے علاقے کی بیوائوں کوبُلاوا بھیج دیا گیا۔
انتظامات ہوئے۔سیاسی حواری بھی آن موجودہوئے۔
علاقہ معززین بھی آ گئے۔
اخباری رپورٹر بھی موجود تھے۔
ٹی وی کے نمائندوں کو خصوصی دعوت پہ بلوایا گیا تھا۔ تقریب شروع ہوئی ۔بوڑھی مائی نصیبو کی پہلی باری تھی۔
اُس کو تین مرتبہ ایک ہی چیک دیا گیا۔
درجنوں لوگوں نے چیک کو تبرکاً تھاما ہوا تھا۔
اُسے بار بار واپس بُلوایا جاتا۔
سب پریشان کہ ماجرا کیا ہے۔۔۔
کونسلر صاحب بولے،
سوشل میڈیا کے لیے سیلفی ٹھیک نہیں آ رہی تھی ۔
سید شاہد عباس