100لفظوں کی کہانی (آل راؤنڈر)
آپ سے مل کر بہت زیادہ خوشی ہوئی؟
ہم نے سُنا ہے آپ بہت اچھے اداکار ہیں؟
جی بالکل! میں اداکار بھی ہوں۔
یعنی اداکاری کے علاوہ بھی کسی فن سے وابستہ ہیں؟
اداکاری کے علاوہ میں میزبان بھی ہوں۔
بھی ہیں؟یعنی میزبان کے علاوہ بھی آپ کچھ اور ہیں؟
اداکاری ، میزبان کے علاوہ میں ایک اچھا گائیک ہوں۔
آپ اتنا کچھ کر لیتے ہیں؟
آپ کی کمالات کی پٹاری میں۔۔۔
مزید کون سا کمال ہے؟
میرا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ،
ضرورت پڑنے پر میں ” عالم ” بھی ہوں۔
آپ کہہ سکتے کہ میں “آل راؤنڈر” ہوں۔
سید شاہد عباس