نسائی ادب کے حوالے سے فہمیدہ ریاض کی شاعری ایک نئے…

[ad_1] نسائی ادب کے حوالے سے فہمیدہ ریاض کی شاعری ایک نئے طرز احساس کی جانب سفر کرتی نظر آتی ہے جس میں عورت کے اپنے وجود کا بھرپور احساس نمایاں ہے۔فہمیدہ کی عورت دوسروں کے وجود کا سایہ نہیں بلکہ مکمل شخصیت کے طور پر ابھرتی ہے۔انہوں نے روایتی رویوں سے کنارہ کشی کی اور ایک نئی فضا میں سانس لینے کی کوشش کی۔مغرب کے ادبی رجحانات کااثر بھی ان کی شاعری پر ہے۔وہ بیک وقت کارل مارکس اور فرائیڈ دونوں سے متاثر نظر آتی ہیں۔ان کے ور سٹائل ہونے میں علاقائی کلچر سے ان کی وابستگی کا بھی بڑا دخل ہے۔فہمیدہ ریاض کے رپورتاژ اور ناولوں کوبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔وہ بدلتے ہوئے دور کے تضادات اور تقاضوں کا واضح ادراک رکھتی ہیں۔ان کی تخلیقات گہرے سماجی شعور کی آئینہ دار ہیں۔فہمیدہ کو مزاحمتی ادب کے حوالے سے بھی نمایا ں مقام حاصل ہے۔ان کی مزاحمتی شاعری کی کئی جہتیں ہیں۔
فہمیدہ ریاض نے ایسے موضوعات پر بھی لکھا ہے جو بہت تلخ تھے۔خواتین ان پر سوچتی تھیں مگر اظہار نہیں کرتی تھیں۔خواتین کو خون خرابے اور فساد کی جڑ لکھا جاتا رہا ہے اور ایسا مال غنیمت سمجھا گیا ہے جس کی چھینا جھپٹی فساد کا سبب بن گئی ہے۔مگر یہ کبھی نہیں دیکھاگیا کہ وہ بھی انسان ہے، اس کی بھی سوچ اور ذہن ہے وہ کوئی اثاثہ نہیں ہے جسے تقسیم کر دیا جائے یا تحفہ میں دے دیا جائے۔نظم ’’اقلیما ‘‘ میں ایسی سوچ کا اظہار بڑی شدت سے کیا گیا ہے۔’’مقابلہ حسن ‘‘ فہمیدہ کی ایسی نظم ہے جس پر کافی لے دے مچی مگر یہ حقیقت ہے کہ یہ نظم ایک ایسے روئیے کی طرف بھر پور احتجاج ہے جو صدیوں سے عام رہا ہے۔عورت کا جسم ادیب،شاعر،مصور، مجسمہ ساز سب کا موضوع رہا۔جب کہ عورت کا ذہن اگر موضوع بنا تو مزاح کے ساتھ۔ اس طرح عورت صرف تفریح اور تزئین و آرائش کی شے بن کر رہ گئی۔ فہمیدہ نے اس نظم میں اس رویے کی طرف شدید رد عمل کا اظہار کیا اور جس کے نتیجہ میں ان کے خلاف ایک محاذ بنایا گیا۔

اقلیما

اقلیما
جو ہابیل کی قابیل کی ماں جائی ہے
ماں جائی
مگر مختلف
مختلف بیچ میں رانوں کے
اور پستانوں کے ابھار میں
اور اپنے پیٹ کے اندر
اپنی کوکھ میں
ان سب کی قسمت کیوں ہے
ایک فربہ بھیڑ کے بچے کی قربانی
وہ اپنے بدن کی قیدی
تپتی ہوئی دھوپ میں جلتے
ٹیلے پر کھڑی ہوئی ہے
پتھر پر نقش بنی ہے
اس نقش کو غور سے دیکھو
لمبی رانوں سے اوپر
ابھرے پستان سے اوپر
پیچیدہ کوکھ سے اوپر
اقلیما کا سر بھی ہے
اللہ کبھی اقلیما سے بھی کلا م کرے
اور کچھ پوچھے !
(فہمیدہ ریاض )

مقابلہ حسن

کولہوں میں بھنور جو ہیں تو کیا ہے
سر میں بھی ہے جستجو کا جوہر
تھاپا رہ ء دل بھی زیر پستاں
لیکن مرا مول ہے جوان ہے
گھبرا نہ یوں گریز پا ہو
پیمائش میری ختم ہو جب
اپنا بھی کوئی عضو ناپو!
(فہمیدہ ریاض )


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo