مجھ میں جوکچھ اچھاہے سب اس کا ہے میرا جتنا چرچا ہے…
میرا جتنا چرچا ہے سب اس کا ہے
اس کا میرا رشتہ بڑا پرانا ہے
میں نے جو کچھ سوچا ہے سب اس کا ہے
میری آنکھیں اس کے نور سے روشن ہیں
میں نے جو کچھ دیکھا ہے سب اس کا ہے
میں نےجو کچھ کھویا تھاسب اس کا تھا
میں نے جو کچھ پایا ہے سب اس کا ہے
جتنی بار میں ٹوٹا ہوں ، وہ ٹوٹا تھا
اِدَھر اُدَھر جو بکھرا ہے سب اس کا ہے
شاعِر۔کشمیری لال ذاکر
……
المرسل۔ حکیم خلیق الرحمٰن