کبھی جو پُرسشِ حالات ہوگئی ہوگی خُدا گواہ کہ …
خُدا گواہ کہ برسات ہوگئی ہوگی
جو راہِ شوق میں حائل تھے فاصلے تو کیا!
نظر نظر میں ملاقات ہوگئی ہوگی
ہوا آپ کی زلفیں بکھر گئی ہوں گی
فضا میں بارشِ ظلمات ہوگئی ہوگی
کسی نے شرم سے چہرہ چھپا لیا ہوگا
نگاہ محوِ جمالات ہوگئی ہوگی
وہ اجنبی کی طرح پیش آئے ہوں گے شکیب
جو راستے میں ملاقات ہوگئی ہوگی
شکیب جلالی
از:-کُلّیاتِ شکیب جلالی ص ۴۱۹
انتخاب
سفیدپوش
[ad_2]