ڈاکٹر شہرزاد اے رضوی کی پیدائش Feb 28, 1937 ڈاکٹر…
Feb 28, 1937
ڈاکٹر شہرزاد اے رضوی (28 فروری 1937)، بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں پیدا ہوئے۔ آپ امریکہ میں مقیم مصنف، سکالر اور اردو شاعر ہیں۔
ان کی کئی غزلیں اور شاعری اردو دنیا میں مشہور و مقبول ہیں
1857 غدر کے دور کے معروف محب وطن علامہ فضل حق خیرآبادی کے پوتے مضطر خیرآبادی تھے، اور ان کے پوتے رضوی صاحب ہیں۔ ڈاکٹر شہزاد رضوی کا تعلق اترپردیش کے ایک مردم خیز قصبے خیر آباد سے ہے۔ خیر آباد اردو ادیب شاعر، دانشوروں کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ یہیں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے رضوی کا تعلق مضطر خیرآبادی سے ملتا ہے۔
مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاں نثار اختر، رضوی صاحب کے چچا ہیں۔ اور جاوید اختر چچیرے بھائی ہیں۔
رضوی صاحب ایک اچھے ناول نگار بھی ہیں۔ ان کی تصانیف، انگریزی اور اردو زبانوں میں ہیں