کتنی ہمدردی جتانے آئے ہیں گہری خندق م…
گہری خندق میں گرانے آئے ہیں
خالی کر کے آپ پورا مے کدہ
میری مے نوشی چھڑانے آئے ہیں
ہم کو خوشیوں سے بھلا کیا واسطہ
ہم تو جشنِ غم منانے آئے ہیں
اپنی ہمدردی سے بھی لگتا ہے ڈر
سوچتا ہوں کیا زمانے آئے ہیں
چند پاگل متحد ہو کر عدمؔ
مجھ کو دانائی سکھانے آئے ہیں
عبدالحمید عدمؔ
المرسل: فیصل خورشید