صفی اورنگ آبادی چل دیا وہ رشکِ مہ، گھر اپنا سونا …

[ad_1] صفی اورنگ آبادی

چل دیا وہ رشکِ مہ، گھر اپنا سونا ہوگیا
“چار دن کی چاندنی تھی پھر اندھیرا ہوگیا!”

پوچھتے کیا ہو کہ تیرا حال یہ کیا ہوگیا؟
تم نہ جانو توخدا جانے مجھے کیا ہوگیا!

عاشقی میں وہم بڑھتے بڑھتے سودا ہوگیا!
قطرہ قطرہ جمع ہوتے ہوتے دریا ہوگیا!

ان کا دامن کیا پھٹا، اک حشر برپا ہوگیا
اپنا قصّہ “قصّہء یوسف زلیخا” ہوگیا!

قابل حیرت نہ ٹھہری زندگی تیرے بغیر
میرا مرنا یار لوگوں کو اچنبھا ہوگیا!

جس کو پہلے پہلے دل آزار ہم سمجھا کئے
رفتہ رفتہ اب وہی دل کی تمنّا ہوگیا!

ان کو دیکھو، وہ نظر آیا کئے ہر رنگ میں
مجھ کو دیکھو، دیدہ و دانستہ اندھا ہوگیا!

میری آنکھیں تو لگی تھیں شوخیء رفتار پر
اور وہ چلتے ہوئے دل لے کے چلتا ہوگیا!

وہ سراپا ناز ہے مجھ سے بُرا تو کیا کروں!
“چار نے اچھا کہا جس کو وہ اچھا ہوگیا”

اپنے دل کا خون کر ڈالوں تو شاید چین ہو!
یہ تو جس کا ہوگیا کم بخت اس کا ہوگیا!

تاب نظارہ رہے ہر ایک کو ،ممکن نہیں
ان کا بے پردا نکل آنا ہی پردا ہوگیا

وقت بے وقت آئے،بیشک آئے، لاکھوں بار آئے
دھوپ میں پھرنے سے دیکھو رنگ کالا ہوگیا!

لے کے دل الزام دیتے ہو، غنیمت ہے یہی
“مال کا مول آگیا، ادلے کو بدلا ہوگیا”

دل کی گبھراہٹ نسیم صبحدم سے کم ہوئی
تم نہ آئے، “غیب سے سامان پیدا ہوگیا”

چاہنے والوں کو دیوانہ بنایا آپ نے
اور ” بن پیسے کا لوگوں کو تماشا ہوگیا”

عاشقی میں نام اگر درکار ہے، بدنام ہو!
دیکھ، سب کچھ ہوگیا جب قیس رسوا ہوگیا!

کچھ نہ کچھ میں بھی تو سن لوں اپنے دل کی واردات
یا کسی کو دے دیا، گم ہوگیا، کیا ہوگیا؟

عاشقی میں نیک و بد پر آنکھ پڑتی ہی نہیں
اس بلا نے آلیا جس کو وہ اندھا ہوگیا!

کیا یہی ہے شرم، تیرے بھولے پن کے میں نثار
منہ پہ دونوں ہاتھ رکھ لینے سے پردا ہوگیا!

میری ہر اک بات قانونِ محبت ہے، مگر
اے صفی! میں شاعری کرنے سے جھوٹا ہوگیا!
[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo