دُنیا کے دُکھ سہتا ہوں پھر بھی ہنستا رہتا ہوں سی…
پھر بھی ہنستا رہتا ہوں
سیلِ حوادث میں ہوں مگر
اپنی رَو میں بہتا ہوں
تُم نے سوچا تو ہوتا
کیوں میں چُپ چُپ رہتا ہوں
میں ہوں تیرا، یہ مَت دیکھ
کِس کِس سے کیا کہتا ہوں
جان پہ جب بن آتی ہے
دل کو سنبھالے رہتا ہوں
چادر تان کے یادوں کی
راتوں کو سو رہتا ہوں
مل کے سُرور سے دیکھو تو
میں تُم سے بھی کہتا ہوں
سُرور بارہ بنکوی
از:-کُلّیاتِ سُرور ص ۱۰۰
انتخاب
سفیدپوش
[ad_2]