آج معروف شاعر ضیاؔ فتح پوری کا یومِ پیدائش ہے ۔ ۔۔…

[ad_1] آج معروف شاعر ضیاؔ فتح پوری کا یومِ پیدائش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضیاء فتح آبادی کا اصل نام مہر لال سونی تھا۔ وہ کپورتھلہ پنجاب میں اپنے ماموں شنکر داس پوری کے گھر 09 فروری 1913ء کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک اردو نظم نگار و غزل گو شاعر تھے۔ انکے والد منشی رام سونی فتح آباد ضلع ترن تارن پنجاب کے رہنے والے تھے اور پیشے کے اعتبار سے ایک مدنی مہندس تھے۔ ضیاء نے اپنی ابتدائی تعلیم جےپور راجستھان کے مہاراجہ ہائی سکول میں حاصل کی اور اسکے بعد 1931 سے لیکر 1935 تک لاہور کے فورمین کرسچن کالج میں پڑھتے ہوئے بی اے (آنرز) (فارسی) اور ایم اے (انگریزی) کی اسناد حاصل کیں اسی دوران انکی ملاقات کرشن چندر ، ساغر نظامی ، جوش ملیح آبادی ، میراجی اور ساحر ہوشیارپوری سے ہوئی۔ ان احباب میں آپس میں ایک ایسا رشتہ قایم ہوا جو تمام عمر بخوبی نبھایا گیا۔ انہی دنوں انکے کالج میں میرا نام کی ایک بنگالی لڑکی بھی پڑھتی تھی کہتے ہیں کہ اسکے حسن کا بہت چرچا تھا۔ اسی کے نام پر ضیاء کے دوست محمد ثناءاللہ ڈار “ساحری” نے اپنا تخلص میراجی رکھا تھا۔ اسی میرا نے ضیاء پر بھی اپنا اثر چھوڑا۔
ضیاء کی اردو شاعری کا سفر انکی والدہ کی نگرانی میں مولوی اصغر علی حیاء جےپوری کی مدد سے 1925 میں شروع ہو گیا تھا اور انکا نام 1929 میں ہی ابھرنے لگا تھا۔ انکو ضیاء تخلص غلام قادر امرتسری نے عطا کیا تھا۔ 1930 میں ضیاء سیماب اکبرآبادی کے شاگرد ہوگئے تھے
ضیاء کا اولین مجموعہ کلام” طلوع ” کے نام سے ساغر نظامی نے 1933 میں میرٹھ شہر سے شائع کیا تھا۔ اسکے بعد انکے مزید مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ ضیاء نے افسانے بھی لکھے اور تنقیدی مضامین بھی۔ ضیاء کے نشری کارناموں میں سیماب اکبرآبادی پر لکھے گئے ” ذکرِ سیماب ” اور ” سیماب بنام ضیاء” اہم ہیں 1951 میں ضیاء نے سیماب نام سے ایک ماہانہ رسالہ بھی شروع کیا تھا جو انکی ملازمت کی بندشوں نے سال بھر ہی چلنے دیا اور پھر بند کر دینا پڑا تھا۔ ضیاء نے ریزرو بینک آف انڈیا میں 1936 سے کام کرنا شروع کیا تھا جہاں سے 1971 میں ریٹائر ہونے کے بعد دہلی میں رہنے لگے تھے۔
ضیاء فتح آبادی کا انتقال 19 اگست 1986 کو ایک طویل علالت سہنے کے بعد دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں ہوا۔ آپ نے 73برس کی عمر پائی۔
۔۔۔۔۔
تصانیف
طلوع
نور مشرق
نئی صبح
ضیاء کے سو شیر
گرد راه
حسن غزل
دھوپ اور چاندنی
رنگ و نور
سوچ کا سفر
نرم گرم ہوائیں
میری تصویر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتخب کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نظر سے نظر ملانا کوئی مذاق نہیں
ملا کے آنکھ چرانا کوئی مذاق نہیں

پہاڑ کاٹ تو سکتا ہے تیشہء فرہاد
پہاڑ سر پہ اٹھانا کوئی مذاق نہیں

اڑانیں بھرتے رہیں لاکھ طائران خیال
ستارے توڑ کے لانا کوئی مذاق نہیں

لہا لہو ہے جگر داغ داغ ہے سینہ
یہ دو دلوں کا فسانہ کوئی مذاق نہیں

ہوائیں آج بھی آوارہ و پریشاں ہیں
مہک گلوں کی اڑانا کوئی مذاق نہیں

ہزاروں کروٹیں لیتے ہیں آسمان و زمیں
گرے ہوؤں کو اٹھانا کوئی مذاق نہیں

یہ اور بات بلائیں نہ اپنی محفل میں
مگر ضیاؔ کو بھلانا کوئی مذاق نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لو آج سمندر کے کنارے پہ کھڑا ہوں
غرقاب سفینوں کے سسکنے کی صدا ہوں

اک خاک بہ س برگ ہوں ٹہنی سے جدا ہوں
جوڑے گا مجھے کون کہ میں ٹوٹ گیا ہوں

اب بھی مجھے اپناۓ نہ دنیا تو کروں کیا
ماحول سے پیمان وفا باندھ رہا ہوں

مستقل بت خانہ کا حافظ ہے خدا ہی
ہر بت کو یہ دعویٰ ہے کہ اب میں ہی خدا ہوں

افکار دو عالم نہ جھنجوڑیں مجھے اس وقت
اپنے ہی خیالات کی دلدل میں پھنسا ہوں

منزل کا تو عرفاں نہیں اتنی خبر ہے
جس سمت سے آیا تھا اسی سمت چلا ہوں

مدت ہوئی گزرا تھا ادھر سے مرا سایہ
کب سے یوں ہی فٹ پاتھ پہ خاموش پڑا ہوں

ہوں آپ کا بس مجھ کو ہے اتنا ہی غنیمت
اس سے کوئی مطلب نہیں اچھا کہ برا ہوں

پہناؤ مرے پاؤں میں زنجیر بوۓ گل
آوارہ چمن میں صنعت باد صبا ہوں

چھیڑو نہ مجھے جان ضیاؔ فصل جنوں میں
کیا میں بھی کوئی نغمہء اندوہ رہا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رگ احساس میں نشتر ٹوٹا
ہاتھ سے چھوٹ کے ساغر ٹوٹا

ٹوٹنا تھا دل نازک کو نہ پوچھ
کب کہاں کس لۓ کیوں کر ٹوٹا

سینہ دھرتی کا لرز اٹھا ہے
آسماں سے کوئی اختر ٹوٹا

جھک گیا پاۓ بتاں پر لیکن
پتھروں سے نہ مرا سر ٹوٹا

سخت جانی مری توبہ توبہ
قتل کرتے تھے کہ خنجر ٹوٹا

اشک پلکوں سے گرا یوں جیسے
خشک ٹہنی سے گل تر ٹوٹا

اے ضیاؔ ہو کے رہا زنداں سے
اڑنے پایا بھی نہ تھا پر ٹوٹا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo