عورتوں کا عالمی دن، حقیقت یا فسانہ

ساس کے مرنے پر سب سے زیادہ بین وہی بہو کر رہی تھی جس کی وجہ سے ساس کا جینا حرام تھا، وہ گریبان پھاڑ پھاڑ کر رو رہی تھی۔ میت کی طرف لپکتی جاتی تھی، یہ وہی بہو تھی کہ زندگی میں اس کی ایذا رسانیوں سے تنگ آ آ کر ساس دعاؤں میں موت مانگنے لگی تھی۔ لوگ بہو کی حالت دیکھ دیکھ کر انگشت بدنداں تھے، کچھ ہلکے دل کے مالک تو ہسپتال لے جانے کا کہہ رہے تھے۔ لیکن جاننے والے جانتے تھے کہ سب دکھاوا ہے۔
آج عورتوں کا عالمی دن ہے بالکل یہی کردار انگریز ادا کر رہے ہیں،
یہ بہروپیے سڑک پر عورتوں کے حقوق کے چیمپیئن بن کر پلے کارڈ اٹھائے کھڑے ہوتے ہیں، گھر جاکر انہی کے حقوق پائیمال کرکے ریپ کرنے والے ممالک میں اولین پوزیشن حاصل کرنے کی دوڑ میں لگ جاتے ہیں۔
لوگ ان کی کتابیں، پروگرامز اور پلے کارڈز دیکھ کر متاثر ہوجاتے ہیں کہ یہ واقعی عورت کیلیئے درد دل رکھتے ہیں لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ سب ڈراما ہے۔
بقول اوریا صاحب “جس دن انہوں نے عورت کو عزت دے دی اس دن ان کی سات بلین ڈالر کی انڈسٹری بند ہوجائیگی”۔
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ اپنے گھر کی خبر نہیں دوسرے کے گھر میں جھانک رہے ہیں،
اسلام نے عورت کو جو تقدس دیا ہے، اگر ہم اس پر عمل کرلیں تو کسی قسم کا کوئی بھی شکوہ یا عالمی دن منانے کا جواز ہی نہ ہو۔ جو لوگ تھوڑی بہت مذہبی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور اس پر عمل پیرا بھی ہیں انکے گھر جاکر دیکھیں، عورتوں کیلیئے بہترین آماج گاہیں ہیں۔
اسلام کی چند بنیادی تعلیمات دیکھیئے:
1۔ “جس دن زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا، کس جرم کی بدولت ماری گئی؟” (سورہ کورت)
2۔ “تم میں سب سے بہترین وہ لوگ ہیں جو اپنی عورتوں کے ساتھ اچھا برتاوٴ کرتے ہیں۔” (ترمذی 3895)
3۔ “اپنی بیویوں کے ساتھ بہترین طریقے سے زندگی گزارو۔” (سورہ نساء)
مفھوم حدیث: “جس کی بیٹی ہوئی اس نے اس کی اچھی طرح پرورش کی ، میں اس کو جنت میں گھر دلانے کا ضامن ہوں”۔
نہ جانے کتنی احادیث و قرانی آیات عورتوں کے حقوق پر زور دیتی ہیں۔ یہ اکا دکا تیزاب پھینکنے یا قران سے شادی کے واقعات ان لوگوں کے ہیں جن کو شاید پہلا کلمہ بھی نہ آتا ہو۔ ایسے لوگوں کا علاج انکی مذہبی تربیت ہے۔
ہمارا معاشرہ الحمد للہ آج بھی عورت کیلیئے ایک بہتر معاشرہ ہے۔ مغرب میں عورت کو حقوق کے نام پر جو لارے لپے دیئے جارہے ہیں وہ اصل میں حقوق نہیں سفوف ہیں۔
ہماری کامیابی مغرب کے وضع کردہ اصولوں میں نہیں بلکہ قران و حدیث کے بتائے ہوئے طریقوں میں ہے۔
بقول اقبال:
اپنی امت پر قیاس اقوام عالم کو نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی

تحریر: قاضی حارث

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo