خالی آنکھیں : مریم جہانگیر

خالی آنکھیں

ناعمہ لان کی روٹس پر پیدل چل رہی تھی۔ نصیب کی ان عجب اٹھکیلیوں سے ان کے دماغ میں جنگ سی چھڑی ہوئی تھی۔ جو اسے دکھائی دیتا تھا وہ کسی اور کو نہ تو دکھا سکتی تھی اورنہ ہی سمجھا سکتی تھی۔حقیقت کی آمیزش میں افسانوں سی باتیں۔۔۔ جانے کیسا کردار تھا جو اس کی دماغ کی نسیں تک ہلا چکا تھا۔ بکھرے بال اسکی خالی آنکھوں سے الجھ رہے تھے ۔ اس کو کیا غرض تھی سنگھار کی مگر اب سوکھے ہونٹوں پر جمی پپڑی عرصہ دراز ہوئے مسکرانا بھول چکے تھے۔چلتے چلتے ناعمہ پچھلی طرف آ گئی تھی ۔ اچانک وہ سامنے آ گیا، :کیوں روتی ہو؟” عباس کی آنکھوں میں الجھن تھی۔ “کس زبان میں بتاؤں تو سمجھو گی کہ مجھے تم سے محبت ہے، آنکھیں پڑھنا نہیں آتا؟ کون سی منت ہے جو میَں نے تمھیں پانے کے لئے نہیں مانی۔ وہ کونسی رات کے نفل تھے جو قضا کئے۔ اپنی عزتِ نفس سے لے کر اپنی نمازیں تک سب گروی رکھ دیا۔اللہ چاہے تو کیا نہیں کر سکتا۔ اتنی بڑی دنیا بنانے والا، صرف ایک کُن سے تخلیق کرنے والا، تمھیں میرے نصیب میں لکھ دیتا تو کیا برا ہو جاتا؟ اتنی بڑی دنیا ہے اسکی۔ بہروز کے نصیب میں کچھ اور دےدیتا، مجھے عباس شاہ دے دیتا۔ میَں ناعمہ ایمان۔۔۔عباس شاہ کے نام کی بھیک مانگ مانگ کر تھک گئی ہوں”۔ وہ پھر اپنے سامنے دیکھ کر ٹوٹ رہی تھی، بکھر رہی تھی، چور چور ہو رہی تھی۔ اس کے جذبات قابو میں نہیں تھے۔عباس تھوڑا سا آگے آیا اور اس کے عین سامنے کھڑا ہو کربولا “اس حال میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا ایمان تمھیں۔ تمھاری طاقت نہیں بن سکا، تمھیں کمزور کرنا بھی میرا مقصد نہیں تھا۔ ایسی ہی کسی گھڑی سے خوفزدہ تھا میَں۔ میرے ہاتھ میں ہوتا تو شائد میَں کچھ کر لیتا۔ مگر میرے ہاتھ خالی ہیں اور میرے خالی ہاتھوں نے تمھارے ہاتھوں اور آنکھوں کو بھی خالی کر دیا ہے”۔ ” نہیں عباس، ماما مان جائے گی۔ تم ایک دفعہ میرے ساتھ ان کے پاس چلو تو سہی۔ میرے سوا کسی کو دکھائی بھی نہیں دیتے ہو۔ رات کے اس پہر نظر آتے ہو۔ کبھی یہ نہیں بتاتے کہ کون ہو؟ مجھے کوئی ڈر نہیں ہے، میَں تمھارے لئے ہر خطرہ مول لے سکتی ہوں۔ ہر حد سے پرے جا سکتی ہوں۔ ہر وہ پل عبور کر سکتی ہوں جس کے بعد تمھارے قدموں کی دھول ہی سہی مگر کچھ تو میرا مقدر ہو۔سب سمجھتے ہیں کہ میَں کسی الوژن میں مبتلا ہوں ۔ تم سراب نہیں ہو، سب کو بتادو تم حقیقت ہو”۔ ایمان اب سراسر گھٹنوں پر بیٹھ چکی تھی۔ ” صحیح کہتے ہیں سب” عباس نے سخت لہجےمیں کہا ” جو تمھیں میسر ہے اسے جی لو۔ جو تمھارے پاس ہے اس پر صبر شکر کرو۔ میَں واقعی ایک ایسا سراب ہوں جو کبھی نہیں مل سکتا”۔ ساتھ ہی آواز معدوم ہو گئی۔ ناعمہ ایمان نے آنکھیں اٹھا کر دیکھا۔ اردگرد کوئی نہیں تھا، وہ ہمیشہ کی طرح غائب ہو چکا تھا۔ مسز صدیقی تقریباً بھاگتی ہوئی آئی اور ناعمہ کو کندھوں سے پکڑ کر اٹھایا۔ “اٹھو ناعمہ، کیوں ان درختوں میں آ کر بیٹھ جاتی ہو۔ تمھارے بابا کی خواہش نہ ہوتے تو ان کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیتی۔ ان روشنیوں کے ہیولے سے کیوں باتیں کرتی ہو؟””ماما نہیں تھا روشنی کا ہیولا۔ وہ خود تھا، یہاں تھا۔ میَں نے دیکھا تھا”۔ ناعمہ کہہ رہی تھی ۔ مسز صدیقی نے پیچھے مڑ کر دیکھا روشنی کے مرحولے سے ہیولا سا بن رہا تھا اور معدوم ہو رہا تھا۔ صبح اٹھتے ہی ان سب درختوں کو کٹواؤں گی۔ مجھے میری بیٹی سے عزیز کوئی نہیں ہے۔ ان اسپاٹ لائیٹس سے رات کے اندھیرے میں نکلنے والی روشنی دھواں بھی ایسے بناتی ہیں جیسے واقعی کوئی ہو۔ میَں بھی تو ایکدم مشکوک ہوئی تھی۔ مسز صدیقی بکھری ہوئی ناعمہ کو زبردستی چلا کر لے جاتے ہوئے سوچ رہی تھی۔ ۔۔۔۔

درختوں کے پیچھے چھپے ہوئے ارحم عباس شاہ نے اپنے آنسو صاف کئے۔ وہ ایمان کو کیسے بتاتا کہ وہ صرف ایمان نہیں ہے۔ ناعمہ ایمان صدیقی ہے۔ اور وہ خود بھی تو صرف عباس شاہ نہیں ہے، ارحم عباس شاہ ہے۔ آج کے بعد اس نے کبھی بھی ایمان کے سامنے نہیں آنا تھا۔ محبت کا شکار تو بن چکا تھا لیکن باپ کے ساتھ بے وفائی کا کھیل نہیں کھیل سکتا تھا۔ بعض اوقات ایک وفا کہاں کہاں بے وفا بنا دیتی ہے۔ اور اس بے وفائی کے روگ سے باہر نکل آنے والی آنکھیں ہنسنے بھی لگ جائیں تو خالی ہی رہتی ہیں۔ خالی ہاتھوں والے بدنصیب لوگوں کی خالی آنکھیں۔۔۔

مریم جہانگیر

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo