ان کہی : عیش رانا

اس نے یہ نہیں کہا تھا کہ چھوڑ جاؤ…پر اس نے یہ بھی نہیں کہا تھا کہ چھوڑ کر مت جاؤ…سوال فضول تھا اور جواب معلوم تھا..میں خاموشی سے چلی آئی اور وہ خاموش ٹھہرا رہا.راستے کا تعین ہو چکا تھا…مگر منزل کٹھن تھی.بہت چھوٹی تھی جب پہلی بار ہم نے غنچے کھیلے تھے…چھوٹی سی انگلیوں میں گولیاں پکڑ کر نشانہ لگاتے ہم خوش تھے..گولی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟آنکھوں میں چیلنج لیے اور چہرے پہ مسکراہٹ جو بتا رہی ہوتی کہ دیکھو مجھے سب پتا ہے تمہیں کچھ بھی نہیں….اسنے میری طرف دیکھا تھا..میں سوچتی رہ گئی مجھ سے جواب نہیں دیا گیا تھا..مجھے اسکی مسکراہٹ اچھی لگی تھی شاید..میں نے قائم رکھنا چاہی… Bullete….اسی مسکراہٹ کے ساتھ جواب آیا تھا……. دوسری بار میں نے اسے اسکے گھر میں دیکھا تھا…سیڑھیاں چھڑھتے ـاسکے پیچھے چلتے وہ مجھے اپنا گھر دکھا رہا تھا….اور وہ آگےنکل گیا تھا…میں پیچھے ہی رہ گئی۔ وقت گزرتا گیا اور پھر میں ایک دن علیزہ صارم بن گئی…کزنز تھے ہم دونوں ..سبھی خوش تھے …. زندگی میں زندگی آگئی تھی…..ہاں بس وہ اب بھی ایسا تھا..خود کو دوسروں سے مختلف سمجھنے والا اور سب پتا ہے والی مسکراہٹ … “تم ایسا مت کرنا…ایسا ویسے لوگ کرتےہیں ..” آج یہاں مت جانا..یہ نہیں کرنا..بس میں نے کہہ دیا نا…” وہ بھول جاتا ہے کہ زندگی بس ایک کے ساتھ تو نہیں جڑی ہوتی..بہت ساری زندگیاں آپکے ساتھ ہوتی ہیں …چھوٹی سی باتوں پہ میرا بڑا سا دل توڑ دینے والا…پر شاید محبت چھوٹی باتوں کو نہیں دیکھتی…ہاں پر باتیں محبت نہیں دیکھتی.. زمانے کی گرد میں صاف چہرے بھی گرد کی لپیٹ میں آجاتے ہیں اور دور کی نظر رکھنے والوں کو سب مٹی میں اٹے ہوئے لگتے ہیں …اسے شک ہونے لگا تھا…اور جب آنکھوں پہ شک کی پٹی آجائے تو دلوں میں یقین اترنے لگتا ہے.. تم نے ایسا کیوں کیا؟ بار بار سمجھانے پہ بھی اسے سمجھ نہیں آئی تھی کہ میں نے ویسا نہیں کیا جیسا تم سمجھ رہے..میں نے بے بسی سے دیکھا تھا…پھر سے سب پتا ہے والی مسکراہٹ اور آنکھوں پہ شک کی پٹی…وضاحتیں کبھی کبھی حماقتیں ثابت ہوتی ہیں …جو کھلی آنکھوں سے نہ نظر آرہا ہو تو بند آنکھوں کے پیچھے تو بس اندھیرا ہوتا ہے..سو آج بھی مسکراہٹ قائم رہی ..میں خاموشی سے چلی آئی..ضروری تو نہیں بولنا ہر مسئلے کا حل ثابت ہو..میں بول نہیں سکی تھی ..میں خاموش بھی نہیں رہی…میں نے لکھ دیا…ضروری تو نہیں کہ اختتام پہ ہر دل خوش ہو یا اختتام خوشی خوشی ہو.

وہ لینے آگیا تھا… اس نے چھوڑا ہی کب تھا…دل نے کہا تھا..دماغ نے نفی کی تھی. تمہیں لینے آیا ہوں ..ساتھ چلو.. لہجہ ملتجی تھا نہ مغرور…جو بھی تھا پر شاید محبت کا رشتہ تھا.. یقین آگیا؟میں نے بے اختیار پوچھا تھا.اسنے میری طرف دیکھا..نہ انکار نہ اقرار…اسے شاید بات سمجھ نہیں آئی تھی ..اس نے سمجھنا نہیں چاہا تھا. تم خاموشی سے کیوں چلی آئی؟ لہجہ سوالی تھا یا نظریں ..میں فیصله نہیں کر پائی .. تم نے آنے کیوں دیا؟میں نے جاننا چاہا تھا.. مجھے لگا کہ تمہیں جانے کی جلدی ہے؟بہت آرام سے بتا دیا تھا اس نے. اور مجھے لگا تمہیں بھیجنے کی جلدی ہے…میں نے بھی جتا دیا. ہم دونوں ہی اپنی اپنی انا میں مقید تھے ..دل نے تسلیم کیا تھا. میں اٹھ کھڑی ہوئی ..جب لینے والا ہی آگیا تھا تو جانا ہی تھا.. وہ شرمندہ ہے مگر کبھی جتائے گا نہیں …میرے دل نے کہا تھا.. اسے تم سے محبت ہے بہت مگر کبھی بتائے گی نہیں..صارم کے دل سے آواز آئی تھی. شاید ایسا ہی ہوتا ہے..مرد کبھی جتاتا نہیں اور عورت کبھی بتاتی نہیں . بس سمجھنا پڑتا ہے اور سمجھ اسی کو آتی ہے جو سمجھنا چاہتا ہے. وہ چادر اوڑھے چلی آئی..باہر وہ اسکا منتظر تھا..وہ آج بھی آگے تھا..اک قدم اٹھا کر وہ برابر چلی آئی. وہ چلنے لگے تھے برابر قدموں سے…ایسے ہی چلا جاتا ہے شاید اسے پہلی بار احساس ہوا تھا.. سنو..اسنے بیٹھتے ہوئے پکارا تھا..وہ متوجہ ہوئی تھی … ضروری نہیں ہوتا کہ اختتام پہ ہر دل دکھی ہو..یا اختتام دکھی دکھی ہو.. وہ مسکرایا تھا..وہ ہنس دی..زندگی مسکرائی تھی۔

عیش رانا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo