پسپائی – روما رضوی

تحریر ۔۔۔ روما رضوی ۔۔ (لاہور ۔ پاکستان)

“تو میرے عزیزو…. اس سفر کے لئےکچھ تربیت بہت ضروری ہے..” جو مسافر تیاری سے ہیں وہ اطمینان رکھیں” سفر کے لوازمات کے لئے آپ سب کے پاس مناسب معلومات پہلے ہی موجود ہے..
آپ سب اس بات واقف ہیں کہ..ہم اس منزل کی تلاش میں روانہ ہونے کو ہیں ..جس سے ہم کچھ عرصہ پہلےجدا ھو گئے تھے..کیا ایسا ہی ہے؟؟
مجھے آپ سب کے انکار یا اقرار کا انتظار ہے ”

میں تو اس سفر کا عرصے سے انتظار کررہی تھی..
لیکن.. ” میں تو ..پہلی دفعہ بالکل تنہا سفر کررہی ہوں۔ شاید میرے گھر میں سے کوئی بھی ایسی دلچسپی نہیں رکھتا جو مجھے ہے سچی! اب تک یقین و بے یقینی کاعالم مجھ پہ غالب ہے…چند ساعتوں کا اور سفر ہے ..پھر وہ نظارہ سامنے ہوگا .جس سے بے پناہ امیدیں اور محبتیں ہیں …کیا ان کو بھی میری آمد کی خبر ہے ؟ کیا وہ بھی میرے منتظر ہیں ..میَں جانتی ہوں …ان لاکھوں کے ہجوم میں گم بھی ہوجاؤں تو کسی کو میری تلاش نہیں ہوگی..کیا اسے ہوگی؟
اس سے پہلے جب بھی سفر کیا …
میرے عزیز ساتھ ہوتے
اف!! آج یہ کس قدر بڑا اجتماع ہے ..بھانت بھانت کی بولیاں بولتے لوگ..
کوئی ہے ؟؟جو مجھے ان سب کی اصلیت سے آگاہ کردے..”
نہیں…اس وقت تمہارے کسی سوال کا جواب دینے کےلئے کوئی بھی تیار نہیں..
.میرے کچھ ساتھی ایسے ہیں جو کھانے پینے اور سفر میں سہولتوں کی عدم دستیابی پہ ناراض ہیں۔
تو؟ ان کا سفر بھی تو جسم و جسمانیات کے ساتھ ہے ضرورتیں پوری نہ ہوں گی ۔۔
توشکایات تو ہوں گی..
اور کچھ ایسے بے وقوف…. جو دیدار کے شوق لئے جیسے عشق کے دریا میں بہاؤ کی سمت بہہ رہےہوں..عقیدت کی لہروں پہ تیرتے… اطراف سے بے خبر…ضروریات سے بے نیاز ہیں… ہنسی آتی ھے مجھے..
تم ہمیشہ سے لوگوں کو اپنے نظریات پہ پرکھتی ہو..خود غرض ہو..بے انتہا خودغرض..”
اب مجھے بھی لگتا ھے کہ جیسے جیسے منزل قریب آ رہی ہے لوگوں کے رویئے بھی تلخ ہوتے جارہے ھیں…جیسے ایک دوسرے سے عاجز آگئے ہوں..

کیا تم اس منزل پہ سہارا دے سکوگے..؟؟”
نہیں…یہ سفر کی شرط ہے کہ ہر ایک اپنا سامان خود لے کر چلے گا..کیونکہ تمہاری جانب سے اسے کسی انعام و اکرام کی توقع نہیں رہی ہے..
تم اپنے لائے سامان سے خود ہی لطف اندوز ہوگی تو کیوں کوئی تمہارے لئے یہ زحمت مول لے؟”
“میں اپنے تمام احسانات یاد دلاوں گی جو وقتا”فوقتا” تم سب پہ کرتی رہی”
یہ ممکن نہیں..تم سب کا خود فائدہ اٹھا چکی ھو..کسی کے بدلے تعریف و توصیف تو کسی کے بدلے دنیاوی انعامات.. سوا ندامت کے کچھ نہ یاد دلا سکوں گا..تمہارے ھر احسان نے خود گواھی دی ہے”
خدارا سب نہ یاد دلاو..”
ہائے ناامیدی نے مجھے منزل سے فرار پہ مجبور کردیا ہے..میں کسی بھی صورت یہ سفر ختم نہیں کرنا چاھتی…”
لیکن اب یہ طویل کٹھن اور بتدریج تنگ ھوتا راستہ چند لمحوں میں منزل پر پہنچنے والا ہے..اور منزل انجان ہے..
شاید تمہاری بھی ناپسندیدہ..

اور میرے لئے بھی ناقابلء قبول…”

شدید جھٹکے کے ساتھ سواری چلنے کو تیار ہے..
” لیکن ..لیکن میں اب جانا نہیں چاھتی … میں رکنا چاھتی ھوں…خدا کےلئے روک دو ..مجھے یہیں اتار دو……”

مشینوں کی آواز آہستہ آہستہ کم ھوتے سناٹے میں بدلنے لگی….
ایک وارڈ بوائے نے آہستگی سے بیگم گیلانی کے ھاتھوں سے چادر کا کنارہ چھڑاتے ہوئے کہا…

“لگتا ھے بہت مشکل سے دم نکلا ھے…”
“ھاں …کئی دن سے ازیت میں تھی”
ساتھ کھڑی نرس نے تاسف سے جواب دیا..
میں یہ نہیں سمجھ پاتی کے مرض کی آخری اسٹیج پہ بھی، انسان کو اپنی موت کا یقین کیوں نہیں ھوتا..ہم معجزات کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟”

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo