صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو جو اللہ کا محبوب ہوا خو…
تو جو اللہ کا محبوب ہوا خوب ہوا
يا نبی خوب ہوا خوب ہوا خوب ہوا
شب معراج يہ کہتے تھے فرشتے باہم
سخن طالب و مطلوب ہوا خوب ہوا
حشر ميں امت عاصی کا ٹھکانا ہی نہ تھا
بخشوانا تجھے مرغوب ہوا خوب ہوا
تھا سبھی پيش نظر معرکہ کرب و بلا
صبر ميں ثانی ايوب ہوا خوب ہوا
داغ ہے روز قيامت مری شرم اسکے ہاتھ
ميں گناہوں سے جو محجوب ہوا خوب ہوا
داغؔ دهلوی