حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب نے اپنے سفرِحج کے دوران …

[ad_1] حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب نے اپنے سفرِحج کے دوران اپنی قلبی کیفیات و اشتیاق کو لفظوں کے قالب میں ڈھالا توفرمایا:۔
اَج سک متراں دی ودھیری اے
کیوں دلڑی اداس گھنیری اے
لوں لوں وچ شوق چنگیری اے
اج نیناں لائیاں کیوں جھڑیاں
(آج محبوب کی چاہت بھی کچھ زیادہ ہے ، اور اللہ جانے کیوں، آج بےچارے دل کی اداسی بھی پہلے سے کچھ زیادہ ہے۔شوق کا یہ عالم ہے کہ ہر ایک رواں اپنی جگہ مشتاق ہے۔آنکھیں ہیں تو وہ بھی ساون کے بادل کی طرح برسے جا رہی ہیں)
وادی حمراء پہنچے تو عصر کا وقت ہو چکا تھا۔عصر کی نماز پڑھتے وقت آپ نے سفر کے شرعی احکام کی اتباع میں نمازِعصر کی غیر مؤکدہ سنتیں ادا نہ کیں۔ نماز کے بعد سستانے کیلئے لیٹے تو سفر کی تھکان کے باعث نیند نے غلبہ کیا اور آپ کی آنکھ لگ گئی۔خواب میں آنحضور ﷺ کی زیارت ہوئی اور حضور نے فرمایا :۔ “مہر علی میرے دیدار کے طلبگار ہو ، لیکن میری ہی سنتیں ادا نہ کیں “۔بیدار ہوئے تو اس خوشی اور احساسِ عطا کی مستی میں اپنی کیفیات کو لفظوں کی پوشاک پہنائی:۔
اَلْطَّیْفُ سَریٰ مِنْ طَلْعَتِہ
والشَّذُو بَدیٰ مِنْ وَفْرَتَہ
فَسَکَرْتُ ھُنَا مِنْ نَظْرَتِہ
نیناں دیاں فوجاں سر چڑھیاں
مکھ چندر بدر شعشانی اے
متھے چمکے لاٹ نورانی اے
کالی زلف تے اکھ مستانی اے
مخمور اکھیں ہن مدھ بھریاں
(چہرہ مبارک گویا روشنیاں بکھیرتا چودھویں کا چاند ہے ، ماتھے پر(نشانِ سجدہ) گویا ایک نورانی شعاع ہے۔ زلف مبارک نہایت سیاہ اور آنکھ مستانی ہے، خمارِ حسن سےآنکھیں ایسی بھرپور ہیں کہ گویا شرابِ ناب سے لبریز صراحیاں چھلک رہی ہوں)
دو ابرو قوس مثال دسن
جیں توں نوک مژہ دے تیر چھٹن
لباں سرخ آکھاں کہ لعل یمن
چٹے دند موتی دیاں ہن لڑیاں
(دونوں ابرو ایسے خوبصورت ہیں کہ گویا تنی ہوئی کمانیں ہوں۔ اور ان کمانوں سے پلکوں کے تیر چھوٹتے ہوں۔ ان کے لبان مبارک کا ذکر کرتے ہوئے میری قوتِ گویائی سوچ میں ہے ان کا رنگ صرف سرخ کہوں یا لعلِ یمن جیسا شفاف سرخ کہوں۔(جب انہوں نے کلام فرمایا تو ) دندان مبارک ایسے سفید اور ہموار کہ گویا سچے موتیوں کی خوبصورت مالا ہو۔)
اس صورت نوں میں جان آکھاں
جانان کہ جانِ جہان آکھاں
سچ آکھاں تے رب دی شان آکھاں
جس شان تو شاناں سب بنیاں
(میری قوتِ گویائی حیران ہے کہ اس خوبصورت ترین صورت کو میں جان کہوں ، جانان کہوں یا جانِ جہان کہوں ، اگر سچ کہوں تو میں اسے اللہ کی شان کہتا ہوں، کہ اس شان سے ہی دنیا کی سب (ذیلی) شانیں وجود میں آئی ہیں)
ایہہ صورت ہے بے صورت تھیں
بے صورت ظاہر صورت تھیں
بے رنگ دسے اس مورت تھیں
وچ وحدت پھٹیاں جد گھڑیاں
(قبلہ استادِ عظیم میرزا غالب بھی کچھ ایسا فرما گئے ہیں :۔
منظور تھی یہ شکل ، تجلی کو نور کی
قسمت کھلی ترے قدو رُخ سے ظہور کی)
دسے صورت راہ بے صورت دا
توبہ راہ کی عین حقیقت دا
پر کم نہیں بے سوجھت دا
کوئی ورلیاں موتی لے تریاں
(مترجم اپنے آپ کو ان اشعارکا ترجمہ کرنے کے لائق نہیں پاتا۔ یہ بس سمجھنے والوں کیلئے ہیں)
ایہا صورت شالا پیش نظر
رہے وقت نزع تے روزِ حشر
وچ قبر تے پل تھیں جد ہوسی گذر
سب کھوٹیاں تھیسن تد کھریاں
(اللہ کرے یہی صورت ہمیشہ پیشِ نظر رہے ، جب نزع کا وقت ہو ، اور جب قیامت کا دن ہو، قبر میں بھی اور جب پُل صراط سے ہمارا گزر ہو رہا ہو، (کہ اس صورت کو دیکھنے کی مستی میں ہم روح نکلنے کی سختی ، قبر کی تنہائی ، پُل صراط کا خوف اور روزِ قیامت کی ہیبت سب جھیل جائیں گے ، اور اسی صورت کے پیشِ نظر ہونے سے اور حضور کی شفاعت سے) سب کھوٹے اور گناہگار لوگ بھی کھرے قرار پائیں گے یعنی بخشے جائیں گے)
یُعْطِیُکَ رَبُّکَ داس تساں
فَتَرْضیٰ تھیں پوری آس اساں
لج پال کریسی پاس اساں
والشْفَعْ تُشَفَّعْ صحیح پڑھیاں
یا رسول اللہ ﷺ اللہ نے آپ کو تسلی دی تھی کہ “یُعْطِیُکَ رَبُّکَ” (آپ کا رب آپ کو اتنا عطا فرمائے گا ) پس ہمیں “فَتَرْضیٰ”(حتیٰ کہ آپ راضی ہوجائیں گے)سے پوری امید ہے کہ سب کی لاج رکھنے والے ، ہمیں اپنی شفاعت سے محروم نہ فرمائیں گے۔)
اور پهر جب آپ روضہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم پہ حاضر ہوئے تو یہ اشعار پڑهے
لہاؤ مکھ تو ں بردِ یمن
من بھانوری جھلک دکھلاؤ سجن
اوہا مٹھیاں گالیں الاؤ مٹھن
جو حمرا وادی سن کریاں
(یا رسول اللہ !! اپنے چہرہ مبارک سے یہ یمنی چادر کا پردہ کا اٹھائیے ،اے انسانیت کے سجن! وہی دِلوں کو موہ لینے والی جھلک دکھلائیے ، اے ہر مٹھاس سے میٹھے ! وہی میٹھی میٹھی گفتگو فرمائیں ناں ، جو آپ نے وادی حمراء میں فرمائی تھی۔)
حجرے توں مسجد آؤ ڈھولن
نوری جھات دے کارن سارے سکن
دو جگ اکھیاں راہ دا فرش کرن
سب انس و ملک حوراں پریاں
(اے محبوبِ امت ! حجرہ مبارک سے مسجد کی طرف تشریف لائیے۔ ایک نورانی “جھات” (جھلک) کیلئے سب ترس رہے ہیں ۔سب انسانوں ، فرشتوں ، حوروں ، پریوں یعنی دونوں جہانوں کی آنکھیں آپ کی تشریف آوری والی راہ میں بچھی ہوئیں ہیں۔)
انہاں سکدیاں تے کرلاندیاں تے
لکھ واری صدقے جاندیاں تے
انہاں بردیاں مفت وکاندیاں تے
شالا آون وت بھی اوہ گھڑیاں
دیدار کیلئے ترستے اور تڑپتے لوگوں پر ، (آپ کے نام پر)لاکھوں بار صدقے واری ہوتے مشتاقوں پر ، آپ کے نام پر مفت بک جانے والے غلاموں پر ، کاش کہ ایک بار پھر وہ گھڑیاں لوٹ آئیں اور دیدار نصیب ہو جائے۔)
بحرِ رحمت میں لہریں بلند ہوئیں ، اور حضور ﷺ نے اس بار حالتِ بیداری میں زیارت کروائی تو حضرت مہر علی شاہ صاحب نے بے اختیار فرمایا:۔
سُبْحَانَ اللہ مَا اجْمَلَکَ
مَا اَحْسَنَکَ مَا اَکمَلَکَ
کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا
گستاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں
(سبحان اللہ !! آپ کا جمال کیسا پرفیکٹ ہے۔ آپ کس قدر حسین ترین ہیں ، آپ کتنے مکمل ترین ہیں، مہر علی کہاں اور آپ کی تعریف کہاں۔ رشک آ رہا ہے کہ یہ گستاخ آنکھیں کتنے اشتیاق سے اس مکمل ترین ، جمیل ترین اور حسین صورت کو ٹکٹکی لگائے دیکھتی ہی جارہی ہیں دیکھتی ہی جا رہی ہیں دیکھتی ہی جا رہی ہیں۔)
_
کلامِ معجز نظام :۔حضور قبلہ عالم سید پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ
توضیح و ترجمہ:۔ خاک نشین اویس قرنی(جوگی جادوگر)
انتساب:۔ قبلہ اباجی علیہ الرحمۃ ، کہ بارگاہِ محمدیہ میں ادب کے اکثر سبق انہی سے سیکھے اور کاپی کیے ہیں۔ پڑھنے والے کم ازکم ایک بار میری اماں جان کیلئے دعا فرمادیں کہ انہیں اذنِ حاضری ہو جائے۔آمین ثم آمین، بجاہِ نبی المرسلین ﷺ


[ad_2]

Leave your vote

1 point
Upvote Downvote

Total votes: 1

Upvotes: 1

Upvotes percentage: 100.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo