“اپنی اپنی قسمت” قادیاں پہلے تو پاپا کا بڑا بھائ …
قادیاں پہلے تو پاپا کا بڑا بھائ بنا
پِھر وہ انگریزوں کے گھر کا مُعتبر نائ بنا
مذہبی صرافہ میں نرخ اُس کا گِرتا ہی گیا
پیسہ سے دھیلا ہُوا اور دھیلے سے پائ بنا
دیکھ لو جا کر بہشتی مقبرے والوں کا حال
کوئ بھُتنا ہوگیا کوئ پِچھلپائ بنا
شِرک کے پِچکے ہُوۓ گالوں کا پوڈر ہوگیا
کُفر کی اکڑی ہُوئ گردن کی نکٹائ بنا
اِک نیا کذّاب پیدا جب ہُوا پنجاب میں
قادیاں اُس طِفلِ ناہموار کی دائ بنا
اپنا اپنا ہے مُقدّر اپنا اپنا ہے نصیب
ہوگیا کوئ مسلماں کوئ مرزائ بنا۔۔۔!
مولانا ظفرؔ علی خان
رنگون ٢٨ اگست ١٩٣٦ء