گٹر

افسانچہ "گٹر" از فاطمہ احمد

گٹر

آج جب اس کے خاوند نے اسے دھکے دے کر گھر سے نکالا کہ چل نکل مرے گھر سے۔۔۔ یہ میرا گھر ہے، تیرا نہیں۔ میَں جس مرضی عورت کو یہاں لاؤں، تو بس ادھر سے نکل۔ یہ کہہ کر کریم نے پاکیزہ کو دھکا دیا۔
آدھی رات میں اس کو سمجھ نہ آئی کہ وہ کدھر جائے۔ کس کا در کھٹکھٹائے۔ کیونکہ جس معاشرے میں وہ رہتی تھی وہاں تو گھر والوں کے دروازے بھی بیٹیوں کو رخصت کر کے ان کے لئے بند ہو جاتے ہیں۔
جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلی تو اسے سامنے ایک گٹر نظر آیا۔ اس پہ ایک بہت بڑا ڈھکن پڑا ہوا تھا۔ وہ جا کر اسی گٹر کے ڈھکن پہ بیٹھ گئی۔ ہر طرف اتنا خوفناک سناٹا تھا کہ ایک لمحے کے لئے اس کی روح اندر تک خوف سے کانپ گئی تھی۔دوپٹے سے اس نے اپنے خوبصورت جسم اور چہرے کو چھپا لیا تھا کہ کہیں کسی کی میلی نظر اس کے وجود کو گندا نہ کر دے۔ کافی دیر رونے کے بعد اس نے عجیب سی بے بسی سے آسمان کی طرف دیکھا اور اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھا کیونکہ وہ ایک بچے کی ماں بننے والی تھی۔ لیکن اس کے ظالم شوہر کو نہ اس سے غرض تھی نہ اس کےہونے والے معصوم بچے سے ۔
جیسے اس نے پیٹ پہ ہاتھ رکھا تو اس کے ذہن میں بچپن کی پرانی فلم چل گئی۔ اس وقت کی فلم، جب اس کا باپ اس کی ماں کو مار مار کر آدھی رات کو گھر سے اسے اور اس کی ماں کوتو نکال دیا کرتا تھا مگر بیٹے کو اپنے پاس رکھ لیا کرتا تھا۔اور اس کی ماں آدھی رات کو اسے ساتھ لے کر گھر کے سامنے والے گٹر پر بیٹھ جایا کرتی تھی۔اور وہ جس طرح آسمان کو بار بار بے بسی سے تک رہی تھی، بالکل اسی طرح اس کی ماں آسمان کو دیکھتی تھی اور وہ سہمی ہوئی ماں سے رات کے اندھیرے میں ڈر کے مارے لپٹ جایا کرتی تھی۔نجانے کب بیٹھے بیٹھے اس کی آنکھ لگ جاتی اور وہ ماں کی گود میں سوال کرتے کرتے سو جایا کرتی تھی۔ ماں ہمارا گھر کہاں ہے۔ بتاؤ نا ماں! ہمارا گھر کہاں ہے!

فاطمہ احمد

Leave your vote

8 points
Upvote Downvote

Total votes: 8

Upvotes: 8

Upvotes percentage: 100.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo