( غیــر مطبــوعــہ ) عدم موجود سے موجودگی میں آ …
عدم موجود سے موجودگی میں آ گئے ہیں
تری بابت ہم اپنی روشنی میں آ گئے ہیں
بہت افسُــردہ و یک رنگ تھا رستہ تمہارا
سو ‘ اُکتائے ہوئے ہم گُم رِہی میں آ گئے ہیں
کوئی آواز جو الفاظ میں گم ہو گئی تھی
اُسی کو ڈھونڈتے ہم شاعری میں آ گئے ہیں
اِسے عرفان سے آگے کی منزل جانیے گا
جو ہم سے لوگ پھر سے زندگی میں آ گئے ہیں
کِیا اک لفظ کو ثانیؔ ! ثنا کا اســتعارہ
ہم اُس کو پڑھتے پڑھتے خامُشی میں آ گئے ہیں
( مَہِندرا کُمــار ثانـیؔ )