عبدالحمید عدم کی خوب صورت غزل ۔۔۔۔۔۔!!! جن سے روش…
جن سے روشن لگن دوارے ہیں
وہ تو تیری قَبا کے تارے ہیں
اب نہ ہونا جُدا خُدا کے لیے
بڑی مشکل سے دن گزارے ہیں
کیا مجھے جتنا پیار آپ سے ہے
آپ خود کو بھی اِتنے پیارے ہیں ؟
تیرے پیروں تلے جو آجائیں
دل نہیں ، عرش کے ستارے ہیں
قبضہ نا حق نہ کیجیے خُود پر
آپ اپنے نہیں ، ہمارے ہیں!
آج تک یہ نہ کھل سکا ، اُس نے
بال کھولے ہیں یا سنوارے ہیں
اُس ستارہ جبیں کے پاس عدم
دل کے درمان ڈھیر سارے ہیں