فیفا کے مزید 16 عہدیداروں پر بدعنوانی کا الزام
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے امریکی حکام نے تنظیم کے مزید 16 موجودہ اور سابق عہدیداروں پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ نیا چالان امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے زیورخ میں فیفا کے دو نائب صدور کے گرفتاری کے چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا ہے۔ازیلین فٹبال کے موجودہ سربراہ مارکو پولو ڈیلنیر اور فیڈریشن کے سابق سربراہ ریکارڈو ٹیزیرا بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ان میں لاطینی امریکہ کی فٹبال تنظیم کے الفریدو ہیوٹ، گوئٹے مالا کی فٹبال فیڈریشن کے تین عہدیداران سمیت افریقی اور لاطینی امریکہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے اہم افراد شامل ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ کا کہنا ہے کہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ان افراد نے کھیل کو کرپٹ کرنے کی سازش کی اور کک بیکس اور رشوت کی مدد میں 20 کروڑ ڈالر لیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’اس اعلان سے یہ پیغام واضح ہے کہ اگر کوئی مجرم بھی ہے اور چھپ رہا ہے یہ سوچ کر کے ہماری تحقیقات سے بچ جائے گا۔ آپ ہمیں مزید انتظار نہیں کروائیں گے، آپ ہماری نگاہ سے نہیں بچ سکتے۔‘