آج کا لفظ امکان: ممکن …….. تیز ہو جائیں اس کا…
امکان: ممکن
……..
تیز ہو جائیں اس کا تو امکان ہے
آندھیاں اب رکیں ایسا لگتا نہیں
آشفتہ چنگیزی
…….
شاید میں کسی اور زمانے میں بھی آؤں
ممکن تو نہیں ہے مگر امکان میں رکھنا
اسحاق وردگ
……
اندھا ہے شوق پھر نظر امکان پر ہو کیوں
کام اپنا دل نے آپ ہی مشکل بنا دیا
آرزو لکھنوی
…….
امکان ہو تو کر لے ہوا سے مصالحت
بے فائدہ ہے ورنہ کوئی بادباں نہ کھول
حکیم منظور
…..
انسان کی نیت کا بھروسہ نہیں کوئی
ملتے ہو تو اس بات کو امکان میں رکھنا
انجم خلیق
…….
ضبط بھی صبر بھی امکان میں سب کچھ ہے مگر
پہلے کم بخت مرا دل تو مرا دل ہو جائے
احسان دانش
…….
دیئے منڈیر پہ رکھ آتے ہیں ہم ہر شام نہ جانے کیوں
شاید اس کے لوٹ آنے کا کچھ امکان ابھی باقی ہے
اعتبار ساجد
……..
بشکریہ ریختہ روزن
……..
#Aajkalafz