#hamidnaved پروفیسر حسان پروجیکٹر آن کر کے سلائی…

[ad_1] #hamidnaved

پروفیسر حسان پروجیکٹر آن کر کے سلائیڈ دیکھ رہے تھے’ تبھی زوار کی آواز آئی
”سر ایک question ہے ….“
”جی پوچھیں“ انہوں نے سلائیڈ کو دیکھتے ہوئے ہی جواب دیا۔
”سر Idealism پہ ہے مطلب کہ ہمیں کسی کو کتنا Idealize کرنا چاہئیے ؟؟“
”آپ کس کو کتنا Idealize کر رہے ہیں اور کیوں؟؟“
پروفیسر حسان اب زوار کی طرف متوجہ ہو کر پوچھ رہے تھے۔
”سر میں نہیں کر رہا ….میرے ایک دوست ہیں جو ہر وقت ایک ناول کریکٹر کے گُن گاتے رہتے ہیں ۔ حتٰی کہ سوشل میڈیا پر ہر جگہ اپنا نام تبدیل کر کے اس فرضی کردار کے نام پر رکھ لیا ہوا ہے۔ تو آپ بتائیں کہ اتنا Idealize کرنا کسی کو ٹھیک ہے ؟؟ جبکہ اس کا کوئی ظاہری اور اصلی وجود بھی نہ ہو۔“
”آپ کا سوال تو کافی Interesting ہے۔ ویل پہلی بات کہ نام رکھنے میں کسی کا خود کوئی اپنا کمال نہیں ہوتا۔ یہ ان کے parents یا بڑے بزرگ ہی رکھتے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ آپ میں سے کسی نے بھی اپنا نام خود رکھا ہو گا۔ اس لیے انسان کا جو نام ہو اسی پر اکتفا کرنا چاہیئے اور Secondly میں Idealism کے بارے میں آپ کو ایک Example دیتا ہوں۔ آپ سے پہلے میری ایک سٹوڈنٹ تھیں۔ ماشااللہ بہت Talented تھیں اور چھوٹے موٹے کالم وغیرہ بھی لکھتی رہتی تھیں۔ بعد میں ان کی شادی ہو گئی ۔ شادی کے صرف دو سال بعد انہوں نے مجھ سے Contact کیا۔ یونیورسٹی میں مجھ سے ملنے آئی تو اس کی باتوں سے مجھے لگا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کو لے کر تھوڑا پریشان ہے۔ میں نے اسے حوصلہ دیا تھوڑا motivate کیا اور وہ چلی گئی- خیر جیسے تیسے اس کی گزرتی رہی۔ پھر اس کے کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ آئی۔ اس بار وہ کافی خوش اور پر اعتماد لگ رہی تھی اور کوئی ناول لکھنے کا سوچ رہی تھی۔ ازدواجی زندگی کا پوچھا تو وہ ویسے ہی اداس ہو گئی۔
”سر جیسا مائنڈ سیٹ تھا ویسا کچھ بھی نہیں۔ یا شاید Practical life کے Standards کچھ اور ہیں۔“ مجھے لگا وہ ٹالنا چاہ رہی ہے اس لیے میں نے مزید نہیں پوچھا- بات گھمانے کے لیے ناول کا پوچھا تو اس کی آنکھوں میں چمک آگئی۔
”سر وہی تو ڈسکس کرنے آئی ہوں آپ سے۔ میں چاہتی ہوں کہ اس کا مرکزی کردار بہت مضبوط اور مکمل ہو۔“ وہ پرجوش لگ رہی تھی۔
”آہاں وہ کیسے؟؟“ میں نے اشتیاق سے پوچھا۔
”سر وہ ایک ہینڈسم , Intelligent ,ایسے رعب دبدبے والا, ایک اچھا فیملی بیک گراوئنڈ , سٹیٹس, Loving ,sensible اور کیئرنگ ہو گا۔“
”یا خدا“ مجھے اس کی باتوں پہ ہنسی آگئی۔ ہنستے ہنستے ہی میں نے ماتھے پہ ہاتھ رکھ لیا۔ میری ہنسی نہیں رک رہی تھی۔
”سر بتائیں اتنا کیوں ہنس رہے ہیں آپ؟؟“ وہ اتنا ہی زچ ہو رہی تھی۔
”آپ Married ہو ماشااللہ…اپنے ارد گرد پانچ اور لڑکیوں کا سوچو جو Married ہیں۔“ میں سنجیدہ ہوا ”اور جنہیں آپ اچھے سے جانتی ہوں۔“
”جی سر سوچ لیا۔ مگر کیوں ؟؟“
” اب ان میں سے کسی ایک کا بتاؤ جس کا Husband ان تمام خوبیوں کا مالک ہو جو آپ اپنے ناول میں mention کرنا چاہتی ہیں مرکزی کردار کے لیے۔“
وہ گہری سوچ میں پڑ گئی۔
”نہیں سر ایسا تو کوئی نہیں۔“ وہ کھوئے ہوئے انداز میں کہنے لگی۔ ”جو well off ہے وہ اتنا intelligent نہیں۔ جو intelligent ہے وہ اتنا گڈلکنگ نہیں۔“
”مطلب کے کسی ایک میں بھی یہ تمام خوبیاں موجود نہیں۔“
”جی سر ایسا ہی ہے۔“
”تو بیٹا جو چیز حقیقت میں Exist ہی نہیں کرتی وہ آپ لکھنا کیوں چاہ رہی ہیں ؟؟“ میں نے اسے سرزنش کرتے ہوئے کہا ”اور اگر Exist کرتی بھی ہے تو % 5 یا 4….اور پرسنٹیج تو ہم میجورٹی سے لیتے ہیں نا۔“
”لیکن سر یہ تو ناول ہو گا…Atleast اس کے کرداروں کو تو ہر لحاظ سے مکمل ہونا چاہیئے۔“ وہ ٹوکتے ہوئے بولی۔
”بیٹا آپ لکھو گی لوگ پڑھیں گے تو کیا ان کا مائنڈ سیٹ نہیں بنے گا؟؟ پڑھنے کے بعد یہ ایک فطری سی بات ہے کہ ان کا Expectation لیول بڑھے گا۔ اور یہی stress create کرتا ہے۔۔۔
Because basically stress is a gap between your expectations and reality.
کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ آپ کے husband ایک اچھی فرم میں پرکشش مراعات کے ساتھ کام کر رہے ہیں …پھر بھی آپ کی ازدواجی زندگی میں وہ خوبصورتی کیوں نہیں جو کہ ہونی چاہیئے؟؟؟“
”سر وہ بہت اچھے ہیں مجھے کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتے۔ بس سر مجھے ان سے یہی شکایت ہے کہ میں جیسے Expect کر رہی ہوتی ہوں وہ مجھے ویسا Treat نہیں کرتے۔“ وہ جواباً بولی۔
”تو بیٹا میں یہی تو کہہ رہا ہوں کہ Expectation level کو تھوڑا کم رکھو اور فطرت میں تضادات کا احترام کرو۔ کیونکہ انہی فطری تضادات میں انفرادیت اور ہر شخص کی الگ پہچان ہے….

حصار ذات سے آگے از سائرس علیسا سے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo