ڈاکٹر بیدل حیدری کی پیدائش October 20, 1920 اپنی …

[ad_1] ڈاکٹر بیدل حیدری کی پیدائش
October 20, 1920
اپنی تخلیق سے مایوس نہیں ہوں بیدل
میں نے اربابِ نظر کے لیے چھوڑا ہے بہت
ڈاکٹر بیدل حیدری کو برصغیر پاک و ہند کے شاعر اور استاد سخن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ڈاکٹر بیدل حیدری نے کبیروالا جیسے چھوٹے سے قصبہ میں بیٹھ کر اردو ادب کے صف اول شعراء کرام میں اپنا شمار کروایا۔
بیدل حیدری 20 اکتوبر سنہ 1920ء کو برصغیر کے شہر میرٹھ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔
آپ کا اصل نام عبدالرحمن اور قلمی نام بیدل حیدری تھا۔
ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ آپ نے سولہ سال کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا اور آپ نے جو پہلی غزل کہی اس کا مطلع یہ تھا۔
تم ہمارے ہو، ہم تمھارے ہیں
ایک دریا کے دو کنارے ہیں
بیدل حیدری کی شاعری میں رومان، پسے ہوئے طبقات کے مسائل اور گھر کا سارا سامان پشت پہ لادے ہجرت کرتے انسانوں کے دکھوں کا ذکر ملتا ہے۔
انہوں نے شاعری میں سرزمین دہلی (بھارت ) کے نامور استاد شاعر ‘جلال الدین حیدر دہلوی’ کی شاگردی اختیار کی اور اپنے استاد محترم سے خاص انس ہونے کی وجہ سے اپنا تخلص ‘حیدری’ رکھا۔
برصغیر کے تقسیم کے بعد آپ نے اپنے آبائی علاقہ سے ہجرت کی اور لاہور کو اپنا مسکن بنایا جہاں قیام کے دوران سنہ 1956ء میں آپ کی شاعری پر مشتمل پہلی کتاب ‘اوراق گل’ شائع ہوئی جو وقت کے ساتھ ناپید ہو گئی۔
بعد میں لاہور سے کبیروالا کا رخ کیا اور یہاں بیٹھ کر ادبی تاریخ رقم کرتے رہے۔
ڈاکٹر بیدل حیدری نے نصف صدی سے زائد دنیائے ادب پر حکمرانی کی اور آج بھی اپنی لازوال شاعری کے ذریعے اہل سخن کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
کبیروالا میں غم روزگار سے نبٹنے کے لیے اپنی نواسی ‘ارفع’ کے نام پر ارفع کلینک قائم کیا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔
ان کے کلینک پر مریضان صحت سے زیادہ وابستگان ادب کا آنا جانا لگا رہتا۔
بیدل حیدری نے کبیروالا جیسے چھوٹے سے شہر کو علم و ادب کے بڑے مراکز کراچی، لاہور، ملتان کے برابر لا کھڑا کیا انہوں نے اپنی ادبی تنظیم ‘کاروان ادب’ کے پلیٹ فارم سے کبیروالا میں قومی سطح کے مشاعرے کروائے جن میں نامور اہل قلم حبیب جالب، فیض احمد فیض، احمد ندیم قاسمی، احمد فراز، ظفر اقبال ظفر و دیگر شامل ہیں سرزمین کبیروالا پر تشریف لاتے رہے۔
‘کلیات بیدل حیدری’ ادبی ادارہ ’’ادب و ثقافت انٹرنیشنل‘‘ نے 2015ء میں شائع کی۔
‘کلیات بیدل حیدری’ ادبی ادارہ ’’ادب و ثقافت انٹرنیشنل‘‘ نے 2015ء میں شائع کی۔
ڈاکٹر بیدل حیدری کو فن عروض پر ایک اتھارٹی تسلیم کیا جاتا تھا کیونکہ فنی نقائص پر آپ کی گرفت بہت سخت ہوتی تھی۔
آپ کی شاعری پر مشتمل تین مزید کتابیں میری نظمیں، پشت پہ گھر اور ان کہی شائع ہوئیں اور اہل سخن میں مقبولیت کے درجہ پر فائز ہوئیں۔
بیدل حیدری خطوط بہت خوبصورت نثر میں لکھتے اور انہیں خطوط نویسی میں بھی خاص مہارت حاصل تھی اس حوالے سے بھی ان کی شخصیت کا یہ پہلو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
بیدل حیدری کے شاگردوں کی بڑی تعداد ملک اور بیرون ملک موجود ہے جو ادب کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں گو کہ ڈاکٹر بیدل حیدری نے صرف اردو میں شاعری کی مگر ان کے شاگردوں میں سرائیکی اور پنجابی زبان کے شاعر بھی موجود ہیں جو اپنے کلام کی درستگی اور چھان پھٹک کے لیے آپ کی خدمت میں پیش ہوتے۔
ان کی شاعری میں رومان، پسے ہوئے طبقات کے مسائل اور گھر کا سارا سامان پشت پہ لادے ہجرت کرتے انسانوں کے دکھوں کا ذکر ملتا ہے۔
اردو ادب کی نامور شخصیات کے مطابق بیدل حیدری کی شاعری اس بات کو ثبوت ہے کہ انہوں نے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود حقیقت اور جدت کو بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔
کبیروالا کے معروف شاعر طالب حسین بٹالوی کا کہنا ہے کہ بیدل حیدری غربت، بھوک ننگ اور جبر و استحصال کے خلاف اٹھانے والے تخلیق کاروں میں شمار ہوتے ہیں جو سماج کو امن و محبت کا گہوارا دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔
بیدل حیدری کے شاگرد شکیل سروش نے ان کے مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کلام پر مشتمل ‘کلیات بیدل حیدری’ اپنے ادبی ادارہ ’’ادب و ثقافت انٹرنیشنل‘‘ کے زیر اہتمام پچھلے سال 2015ء میں شائع کی ہے جو اردو ادب کی بہت بڑی خدمت ہے۔
برصغیر پاک و ہند میں شاعری کی مضبوط آواز ڈاکٹر بیدل حیدری کی وفات سات مارچ سنہ 2004ء کو کبیروالا میں ہوئی۔

یہ ساری خرابی غلط رزق کی ہے بیدل
اڑنے سے جو قاصر ہیں دعاؤں کے پرندے


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo