مسعود حسین خاں کی وفات پیدائش: 28 جنوری 1919 وفا…
پیدائش: 28 جنوری 1919
وفات : 16 اکتوبر 2016
’’مسعود حسین خاں نے 91سال سے زائد عمر پائی۔ انھوں نے اپنی عمرِ عزیز کا بیشتر حصہ درس و تدریس کے علاوہ علمی، ادبی اور تحقیقی کاموں، نیز تصنیفی سرگرمیوں میں صرف کیا۔ وہ ادب، فلسفہ، تاریخ اور لسانیات کا ٹھوس علم رکھتے تھے۔ انھیں کئی زبانوں پر عبور بھی حاصل تھا۔ انھوں نے اپنی طویل عمر کے دوران میں شاعری بھی کی اور تنقید بھی لکھی، نیز لسانیاتی تحقیق کے جوہر بھی دکھائے۔ تدوینِ متن ان کی ادبی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو ہے۔ لغت نویسی کے مسائل سے بھی انھیں دل چسپی رہی ہے۔ وہ ماہرِ دکنیات بھی کہے جاتے تھے، اور اردو تحریک کے فعال قلم کار کی حیثیت سے بھی ان کا مرتبہ نہایت بلند تھا۔ ادبی صحافت کے میدان میں بھی وہ پیش پیش رہے۔ آخر آخر میں انھوں نے اپنی زندگی کی سرگذشت بھی لکھ ڈالی۔ غرض کہ ان کی شخصیت کثیر جہاتی تھی اور ان کی علمی و ادبی دلچسپیاں متنوع تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تصنیفات و تالیفات کا دائرہ نہایت وسیع ہے۔ ‘‘
……
بشکریہ مرزا خلیل احمد بیگ