ہلال جعفری کی وفات Oct 15, 1956 سید اشرف علی -قلمی…
Oct 15, 1956
سید اشرف علی -قلمی نام ہلال جعفری 1916میں گوڑگاؤں انڈیا میں پیدا ہوے – اسلام آباد میں وفات پائی
اللہ رے یہ حسنِ سفر کیسا لگے گا
معراج کی منزل پہ بشر کیسا لگے گا
یوں نخلِ تمنا کا ثمر کیسا لگے گا
سجدے ہوں ترے در پہ تو سر کیسا لگے گا
جب لوٹ کے آؤں گا مدینے کے سفر سے
میں کیسا لگوں گا مرا گھر کیسا لگے گا
اک صاحب والیل کی فرقت میں شب غم
گرتا ہوا دامن پہ گہر کیسا لگے گا
جس ہاتھ سے لکھوں گا محمد کا قصیدہ
اس ہاتھ میں جبریل کا پر کیسا لگے گا
بیمار الم آپ کا اے جان مسیحا
جب ہوگی شب غم کی سحر کیسا لگے گا
چمکا ہے ہلال آج جو نعتوں کے افق پر
کل ہوگا جو یہ رشک قمر کیسا لگے گا
(ہلال جعفری)