مصنف، فلمسازو ہدایت کار ریاض شاہد مرحوم کی برسی Oc…

[ad_1] مصنف، فلمسازو ہدایت کار ریاض شاہد مرحوم کی برسی
October 01, 1971

ریاض شاہد کا اصل نام شیخ ریاض تھا۔ وہ ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔لاہور کے اسلامیہ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ’’چٹان‘‘ میں صحافی کی حیثیت سے ملازمت اختیار کر لی۔پھر وہ فیض احمد فیض کے جریدے’’لیل و نہار‘‘ سے وابستہ ہو گئے۔انہوں نے ’’ہزار داستان‘‘ کے نام سے ایک ناول تحریر کیا۔بعد میں وہ فلمی صنعت سے وابستہ ہو گئے اور سکرپٹ رائٹر اور مکالمہ نگارکی حیثیت سے اپنے آپ کو منوایا۔دراصل انہیں اداکار علائوالدین نے ہدایت کار جعفر بخاری سے ملوایا تھاجنہوں نے ان سے فلم’’بھروسہ‘‘ کا سکرپٹ لکھوایا۔ یہ فلم 1958میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے ریاض شاہد کو بہت شہرت دی۔پھر جب ’’شہید‘‘ریلیز ہوئی تو اس نے تہلکہ مچا دیا۔اس فلم کے ہدایت کار خلیل قیصر تھے جو ریاض شاہد کے دوست تھے۔ریاض شاہد کی اس فلم کی کہانی انوکھی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 1962میں پہلی بار فلم ’’سسرال‘‘ میں ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیے۔ ’’سسرال ‘‘ کو پاکستان کی یادگار فلم قرار دیا جاتا ہے۔اس کے بعد انہوں نے ’’فرنگی‘‘ کی کہانی لکھی جس کے ہدایت کار خلیل قیصر تھے۔حسن طارق کی ناقابل فراموش فلم ’’نیند‘‘ کا سکرپٹ بھی انہوں نے تحریر کیا تھا۔1967ء میں انہوں نے ’’گناہ گار‘‘ کا سکرپٹ لکھا جو بہت منفرد تھا۔بعد میں انہوں نے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر ’’زرقا‘‘ اور ’’یہ امن‘‘ جیسی شاہکار فلمیں بنائیں۔پھر ایک تاریخی فلم ’’غرناطہ‘‘ بھی بنائی۔ ریاض شاہد نے 32فلموں کی کہانیاں اور مکالمے لکھے۔اس حیثیت سے ان کی جن فلموں نے بے مثال کامیابی حاصل کی ان میں ’’بھروسہ، نیند، سسرال، شکوہ، خاموش رہو، فرنگی، آگ کا دریا، بدنام، بہشت اور حیدر علی‘‘قابل ذکر ہیں۔انہوں نے کئی پنجابی فلموں کے سکرپٹ بھی لکھے جن میں ’’ماجھے دی جٹی‘‘ اور’’ نظام لوہار‘‘جیسی فلمیں شامل ہیں۔وہ ایک غیر معمولی رائٹر اور ہدایت کار تھے‘ ظاہر ہے کہ لوگ اپنے غیر معمولی کاموں کی وجہ سے ہی غیر معمولی حیثیت اختیار کرتے ہیں۔ ریاض شاہد ترقی پسند نظریات رکھتے تھے اور ان کی فلموں میں سامراج دشمنی کی بڑی واضح جھلکیاں ملتی ہیں۔وہ صداقت کی زندہ آواز تھے اور ان کی زندگی میں کوئی ان کی آواز نہ دبا سکا۔وہ ایک دانشور اور اعلیٰ درجے کے سخن شناس تھے۔شاعر انقلاب حبیب جالب سے ان کی بڑی دوستی تھی اور ان کی فلموں کے اکثر گیت حبیب جالب ہی تحریر کیا کرتے تھے۔ یہ ریاض شاہد کی خدا داد صلاحیتوں اور شب و روز محنت کا ہی اعجاز تھا کہ انہیں 11بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی ایک فلم’’زرقا‘‘ کو تین نگار ایوارڈ دیئے گئے۔وہ زبردست محب وطن تھے۔ان کے ساتھ جن لوگوں نے کام کیا‘ وہ اب تک ریاض شاہد کی حب الوطنی کے گیت گاتے ہیں۔ اداکارو ں میں علائوالدین اور آغا طالش سے ان کی بڑی دوستی تھی۔ یہ دونوں بے بدل اداکار ریاض شاہد کی قریباً ہر فلم میں نظر آتے ہیں اور انہوں نے ایسے ایسے کردار ادا کیے کہ شائقین فلم اب تک ان کو یاد کرتے ہیں۔’’زرقا‘‘ میں علائوالدین نے شعبان لطفی اور طالش نے میجر ڈیوڈ کا کردار ادا کیا اور یہ کردار ادا کر کے انہوں نے اپنی فنی عظمت کی دھاک جما دی۔ اس کے بعد ’’یہ امن‘‘ میں بھی ان دونوں عظیم فنکاروں نے انتہائی اعلیٰ اداکاری کا مظاہرہ کیا۔بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم’’سسرال‘‘ میں بھی ریاض شاہد نے علائوالدین اور طالش کے لازوال فن سے بھر پور استفادہ کیا۔ان کی فلموں کے موضوعات نہایت منفرد ہوتے تھے۔ریاض شاہد کے بے شمار فلمی مکالمے زبان زدِ عام ہوئے ۔ہم اپنے قارئین کی خدمت میں ان کی صرف دو فلموں کے ایک ایک مکالمے کا ذکر کریں گے جو آج بھی اپنی شہرت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ایک فلم ہے’’ آگ کا دریا‘‘ اور دوسری کا نام ہے ’’بدنام‘‘ ۔ ’’آگ کا دریا‘‘ کا یہ مکالمہ ملاحظہ کریں جسے اداکار محمد علی نے ادا کیا:’’طوائف !اتنا ناچو، اتنا ناچو کہ تمہارے پائوں کی ہڈیاں بھی گھنگھرو بن کر ناچنے لگیں‘‘۔ ’’بدنام‘‘ کا یہ مکالمہ دیکھیں جسے علائوالدین نے ادا کیا تھا: ’’کہاںسے آئے ہیں یہ جھمکے ،کون لایا ہے یہ جھمکے‘‘۔ ریاض شاہد نے اپنے وقت کی نامور ہیروئن نیلو سے شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں ۔بیٹی کا نام انہوں نے زرقا رکھا۔بیٹا شان پاکستانی فلمی صنعت کے صف اول کے اداکاروں میں سے ایک ہے۔ان کی تیسری بیٹی کا نام سروش ہے۔ یکم اکتوبر 1972کو ریاض شاہد کا خون کے سرطان کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔کہا جاتا ہے کہ ان کی فلم’’یہ امن‘‘ سنسر کر دی گئی تھی جس کا انہیں بہت دُکھ ہوا۔اور یہی دُکھ ان کی موت کا باعث بنا۔ ان کا شمار پاکستانی فلمی صنعت کے ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے اس صنعت کی نشو و نما کیلئے اپنا خونِ جگر دیا۔ان کی عظمت کا سورج ہمیشہ چمکتا رہے گا۔


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo