آخرت – محسن بھوپالی عُمر اب ڈھل رہی ہے تو بچپن می…
عُمر اب ڈھل رہی ہے
تو بچپن میں جتنی بھی باتیں
بزرگوں سے میں نے سُنی تھیں
وہ ایک ایک کر کے
مجھے پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں
سماعت سے کان اور بصارت سے آنکھوں کی
مُحرومی بڑھنے لگی ہے
قویٰ مُضمحل ہو رہے ہیں
اور اب یہ یقیں آ رہا ہے
کہ یہ میرے حق میں یا میرے خلاف
ایک دن سب گواہی بھی دیں گے!