مولانا غلام محمد گرامی کی وفات September 15, 1976 …

[ad_1] مولانا غلام محمد گرامی کی وفات
September 15, 1976

مولانا غلام محمد گرامی (پیدائش: 30 دسمبر،1920ء – وفات: 15 ستمبر، 1976ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے نامور ادیب صحافی اور سندھی ادبی بوڑڈ کے رسالے سہ ماہی مہران کے مدیر تھے ۔مولانا غلام محمد گرامی صوبہ سندھ کے ایک ہاری جاڑو لغاری کے گھر میں 30 دسمبر 1920ء کو پیدا ہوئے، ان کے والد میہڑ ضلع دادو میں رہتے تھے مولانا غلام محمد گرامی نے اپنی ابتدائی تعلیم مکتب اسکول سے حاصل کی، پرائمری تعلیم میہڑ سے حاصل کرتے ہوئے انھوں نے عربی، فارسی اور کچھ اسلامی تعلیم کی طرف بھی توجہ دینا شروع کی ۔مولانا غلام محمد گرامی نے کسی تعلیمی ادارے سے باضابطہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی مگر اپنے شوق سے انہوں نے سندھی، عربی، فارسی اور اردو زبانوں میں ایسی مہارت حاصل کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں ان زبانوں کی تعلیم دینے پر مامور کیے گئے۔ وہ متعدد اخبارات اور جرائد سے وابستہ رہے، ان میں ہلال پاکستان، روزنامہ عبرت، آفتاب، عرفان لطیف، پاسبان ، الزمان اور ترجمان شامل تھے۔ 1955ء میں وہ سندھی ادبی بورڈ کے رسالے سہ ماہی مہران کے مدیر مقرر ہوئے۔ یہ وابستگی ایک مختصر سے وقفے کے علاوہ ان کی وفات تک قائم رہی غلام محمد گرامی لاتعداد کتابوں کے مصنف تھے جن میں ‘اللہ جو وجود’، ‘رفیق حیات’، ‘کلیات بلبل’ (ترتیب)، ‘دیوان بلبل’ (ترتیب)، ‘اساں جو پیارو دین’، ‘پاک جمہوریت’، اسلامی تاریخی کہانیوں’، ‘مزاحیات’، ‘جام جم’، ‘مشرقی شاعری جا فنی قَدر ۽ رجحانات’ اور ‘مسلمان ۽ سائنس’ کے نام شامل ہیں مولانا غلام محمدگرامی کا شمار سندھ کی ہمہ جہت شخصیات میں ہوتا ہے، وہ اسکالر، ادیب، شاعر، دانشور، محقق، نقاد اورماہر تعلیم بھی تھے۔ان کے لیے سراج الحق میمن نے کہا تھا کہ ’’ گرامی سندھی ادب کی قد آور شخصیت ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے‘‘ موسیقی کے بارے میں بھی انھیں بڑی معلومات تھیں اور وہ جب اس موضوع پر بولتے تو لگتا تھا کہ موسیقی ان کی روح کے اندر سمائی ہوئی ہے، کلاسیکل میوزک سے انھیں بڑا لگاؤ تھا۔
انھوں نے موسیقی کے بارے میں بے شمار مضامین لکھے۔ ان کے پسندیدہ گانے والے استاد منظورعلی خان تھے جنھوں نے سندھی موسیقی میں کلاسیکل راگ کو بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ گرامی نے جوکچھ لکھا ہے وہ پڑھنے والوں کیلیے ایک بڑا علمی خزانہ ہے، جب وہ کسی موضوع پرگفتگو کرتے تو سننے والوں پر ایک سحر طاری ہوجاتا تھا،ان کے الفاظ میں ایک کشش تھی، سننے والے اور پڑھنے والے ان کے مداح بن جاتے تھے۔
ان کا مقصد تھا کہ لوگ ان کی باتوں سے اپنے ذہن کو روشن کریں۔ ان کی خواہش تھی کہ لوگ ادب اورعلم کی دنیا سے اپنے آپ کو جوڑکر رکھیں اور معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو۔ وہ انسانیت اور اس کی بھلائی کو زیر بحث لاتے تھے تاکہ مذہب کے ساتھ ساتھ اس ضمن میں بھی قارئین اور لوگوں کی تربیت ہو۔ وہ کئی ادبی اور اشاعتی اداروں کے ممبر بھی رہے جس میں صوفیائے سندھ، سندھی ادبی انجمن، بزم طالب المولیٰ، سندھی ادبی سنگت، سندھی زبان سوسائٹی اور پاکستان رائٹرزکلب۔ وہ ادبی کانفرنس کے بانی بھی تھے جو لنہواری (Lanhwari) شریف بدین کے عرس کے موقعے پر منعقد ہوئی تھی۔انھوں نے لکھنے کی شروعات 1937ء سے اخبار سنسار سماچار سے کی جہاں سے آہستہ آہستہ وہ سندھی ادب کی دنیا میں نام پیدا کرتے چلے گئے۔ گرامی کا لقب انھیں اپنے استاد سید حاجی علی اکبر شاہ نے دیا تھا۔
انھوں نے لکھنے کی دنیا میں کئی بڑے نام متعارف کروائے جن میں ڈاکٹر تنویر عباسی، استاد بخاری، امداد حسینی، ظفر حسن، تاج بلوچ، نفیس احمد شاد، اسحاق راہی، شہید سومرو وغیرہ شامل ہیں۔ یہ بہادر علمی، ادبی شخصیت ہم سے 15 ستمبر 1976ء کو جدا ہوگئی، جسے ہم ان کی تحریروں میں تلاش کرتے رہتے ہیں۔ ان کی خواہش کے مطابق انھیں حیدر بخش جتوئی اور غلام شاہ کلہوڑو کے قریب دفن کیا گیا۔ لوگ ہمارے واقعی سادہ ہیں اور کتنی جلدی ایسے لوگوں کو بھول جاتے ہیں جن کی بے شمار خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo