ایک زمین دو عظیم شاعر بھویں تنتی ہیں خنجر ہاتھ می…

[ad_1] ایک زمین دو عظیم شاعر

بھویں تنتی ہیں خنجر ہاتھ میں ہے تن کے بیٹھے ہیں
کسی سے آج بگڑی ہے کہ وہ یوں بن کے بیٹھے ہیں

دلوں پر سیکڑوں سکے ترے جوبن کے بیٹھے ہیں
کلیجوں پر ہزاروں تیر اس چتون کے بیٹھے ہیں

الٰہی کیوں نہیں اٹھتی قیامت ماجرا کیا ہے
ہمارے سامنے پہلو میں وہ دشمن کے بیٹھے ہیں

یہ گستاخی یہ چھیڑ اچھی نہیں ہے اے دلِ ناداں
ابھی پھر روٹھ جائیں گے ابھی تو من کے بیٹھے ہیں

اثر ہے جذبِ الفت میں تو کھنچ کر آ ہی جائیں گے
ہمیں پروا نہیں ہم سے اگر وہ تن کے بیٹھے ہیں

سبک ہو جائیں گے گر جائیں گے وہ بزمِ دشمن میں
کہ جب تک گھر میں بیٹھے ہیں وہ لاکھوں من کے بیٹھے ہیں

فسوں ہے یا دعا ہے یا معمہ کھل نہیں سکتا
وہ کچھ پڑھتے ہوئے آگے مرے مدفن کے بیٹھے ہیں

بہت رویا ہوں میں جب سے یہ میں نے خواب دیکھا ہے
کہ آپ آنسو بہاتے سامنے دشمن کے بیٹھے ہیں

کھڑے ہوں زیرِ طوبیٰ وہ نہ دم لینے کو دم بھر بھی
جو حسرت مند تیرے سایۂ دامن کے بیٹھے ہیں

تلاش منزلِ مقصد کی گردش اٹھ نہیں سکتی
کمر کھولے ہوئے رستے میں ہم رہزن کے بیٹھے ہیں

یہ جوش گریہ تو دیکھو کہ جب فرقت میں رویا ہوں
در و دیوار اک پل میں مرے مدفن کے بیٹھے ہیں

نگاہ شوخ و چشمِ شوق میں در پردہ چھنتی ہے
کہ وہ چلمن میں ہیں نزدیک ہم چلمن کے بیٹھے ہیں

یہ اٹھنا بیٹھنا محفل میں ان کا رنگ لائے گا
قیامت بن کے اٹھیں گے بھبوکا بن کے بیٹھے ہیں

کسی کی شامت آئے گی کسی کی جان جائے گی
کسی کی تاک میں وہ بام پر بن ٹھن کے بیٹھے ہیں

قسم دے کر انہیں یہ پوچھ لو تم رنگ ڈھنگ اس کے
تمہاری بزم میں کچھ دوست بھی دشمن کے بیٹھے ہیں

کوئی چھینٹا پڑے تو داغؔ کلکتے چلے جائیں
عظیم آباد میں ہم منتظر ساون کے بیٹھے ہیں
داغؔ دہلوی

ـــــــــــــــــــ

ﻣﻼ ﮐﺮ ﺧﺎﮎ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮨﺎﺋﮯ ﺷﺮﻡ ﺍُﻧﮑﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﯽ
ﻧﮕﮧ ﻧﯿﭽﯽ ﮐﯿﺌﮯ ﻭﮦ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻣﺪﻓﻦ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ

ﺑﮍﮮ ﮨﯽ ﻗﺪﺭ ﺩﺍﮞ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﮨﯿﮟ ﺻﺤﺮﺍﺋﮯ ﻣُﺤﺒﺖ ﮐﮯ
ﮐﮩﯿﮟ ﮔﺎﮨﮏ ﮔﺮﯾﺒﺎﮞ ﮐﮯ، ﮐﮩﯿﮟ ﺩﺍﻣﻦ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ

ﻭﮦ ﺁﻣﺎﺩﮦ ﺳﻨﻮﺭﻧﮯ ﭘﺮ، ﮨﻢ ﺁﻣﺎﺩﮦ ﮨﯿﮟ ﻣﺮﻧﮯ ﭘﺮ
ﺍُﺩﮬﺮ ﻭﮦ ﺑﻦ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍِﺩﮬﺮ ﮨﻢ ﺗﻦ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ

ﺍﻣﯿﺮؔ، ﺍﭼﮭﯽ ﻏﺰﻝ ﮨﮯ ﺩﺍﻍؔ ﮐﯽ، ﺟﺴﮑﺎ ﯾﮧ ﻣﺼﺮﻉ ﮨﮯ
ﺑﮭﻨﻮﯾﮟ ﺗﻨﺘﯽ ﮨﯿﮟ، ﺧﻨﺠﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻦ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ

ﺍﻣﯿﺮؔ ﻣﯿﻨﺎﺋﯽ

المرسل: فیصل خورشید



[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo