قطب/معانی، قلعی قطب شاہ نام محمد قلی قطب شاہ- ولا…
نام محمد قلی قطب شاہ- ولادت ۱۵۶۵ء والئی گولکنڈہ، ہم عصر شہنشاہ اکبر- کُلیات میں قلی قطب شاہ نے مختلف تخلص استعمال کیے ہیں، مگر زیادہ تر قطب شہ اور معانی استعمال کیے ہیں- ایک ضخیم دیوان اُن کی یادگار ہے-قلی قطب شاہ اردو زبان کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر ہیں- پہلے یہ سہرا عدمِ تحقیق کی وجہ سے ولی دکنی کے سر تھا- قدیم زبان اور متروک الفاظ کی بنا پر اُن کا کلام ایک عام قاری نہیں سمجھ سکتا- قلی قطب شاہ نے محبوب کے لیے تانیث کا صیغہ استعمال کیا ہے- انھیں عمارتوں کی تعمیر کا بہت شوق تھا- مشہور ہے کہ قطب شاہ نے اپنی ایک محبوبہ بھاگ متی سے شادی کر لی اور اسے حیدر محل کا خطاب دیا- بھاگ متی نگر نامی شہر کا نام بدل کے اپنی محبوبہ کے خطاب کی مناسبت سے حیدر آباد رکھ دیا- کثرت شراب نوشی کی وجہ سے صرف چھیالیس برس کی عمر میں ۱۶۱۱ءمیں قلی قطب کا انتقال ہو گیا-
منتخب اشعار
پیا باج پیالہ پیا جائے نا
پیا باج یک پل جیا جائے نا
کہے تھے، پیا بِن صبوری کروں
کہیّا جائے امّا، کیا جائے نا
قطب شہ نہ دے منج دِوانے کو پند
دِوانے کو کچھ پند دیا جائے نا
میں نہ میں نہ جانوں کعبہ و بت خانہ و مَے خانہ کوں دیکھتا ہوں، ہر کہاں دِستا ہے تجھ مُکھ کا صفا
تج بِن پیارے نیند ٹک نیناً میں منج آتی نہیں
رینی اندھاری ہے کٹھن، تج بِن کٹی جاتی نہیں
المرسل: فیصل خورشید