نیاز سواتی کی وفات Aug 13, 1995 29 اپریل 1941ء ا…
Aug 13, 1995
29 اپریل 1941ء اردو اور ہندکو کے ممتاز مزاح گو شاعر اور ادیب نیاز سواتی کی تاریخ پیدائش ہے۔
نیاز سواتی کا اصل نام نیاز محمد خان تھا اور وہ بھوگڑ منگ ضلع مانسہرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے شعری مجموعے کلیات نیاز اور بے باکیاں کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ 13 اگست 1995ء کو نیاز سواتی ہری پور میں ایک ٹریفک میں حادثے میں وفات پاگئے اور بھوگڑ منگ ضلع مانسہرہ میں آسودۂ خاک ہوئے۔
خدمت علم و ہنر ہم عمر بھر کرتے رہے
اور سب اعزاز حاصل بے ہنر کرتے رہے
درد تو محسوس کرتا تھا ميں اپنے پائوں ميں
ڈاکٹر ليکن علاج درد سر کرتے رہے
ہم نے سوچا تھا بنيں گے پائلٹ ہم کبھي مگر
زندگي بھر بيل گاڑي ميں سفر کرتے رہے