ہے رات رات بھر کی ،کاٹیں نہ کیوں خوشی سے یہ رات قر…
یہ رات قرض ہم نے مانگی ہے زندگی سے
دے ساتھ تو بھی میرا،ہونے نہ دیں سویرا
اس رات کا اندھیراملتا ہے روشنی سے
اے دل ابھی نہ سونا یہ فرصتیں نہ کھونا
ہوگا ہے جو بھی ہونا ،کیوں فکر ہے ابھی سے
اے کاش وقت ٹھہرے،لمحات ہیں سنہرے
سب اُٹھ گئے ہیں پہرے،خطرہ نہیں کسی سے
یہ پیار کی بہاریں ،کرنوں کی یہ پھواریں
آ وقت کو سنواریں ،الفت کی سادگی سے
ہے رات رات بھر کی ،کاٹیں نہ کیوں خوشی سے
یہ رات قرض ہم نے مانگی ہے زندگی سے
۔۔۔۔۔
ریاض شاہدؔ
مصنف، فلمسازو ہدایت کار ریاض شاہد