#hamidnaved وہ بڑا نواب تھا ، بڑی بڑی جاگیروں کا …

[ad_1] #hamidnaved
وہ بڑا نواب تھا ، بڑی بڑی جاگیروں کا مالک سیکڑوں نوکر چاکر اور انگریزوں کے دور میں گاڑیوں کی بھرمار ،، اللہ پاک نے اس کو ھر نعمت سے نواز رکھا تھا ،، نواب صاحب نے سمجھا کہ اب کوئی اللہ والا مل جائے تو دنیا کے ساتھ آخرت بھی ھاتھ میں آ جائے ،، پوچھتے پچھاتے ایک اللہ والے کا پتہ چلا اور نواب صاحب اس کی مجلس میں بیٹھنا شروع ھو گئے ،،،،
اللہ والے نے بھی کچھ عرصے بعد نوٹ کر لیا کہ یہ بندہ آتا ھے مگر کوئی سوال نہیں کرتا بس بیٹھ کر چلا جاتا ھے ، انہوں نے اس سے پوچھا کہ بابا کیا لینے فقیر کی مجلس میں آتا ھے ؟
بابا جی بس اللہ سے ملا دیں ،، نواب صاحب نے سوچا سمجھا جواب دیا ،،
بابا جی نے جواب سنا تو چپ کر گئے ،،،
پھر ایک دن انہوں نے پوچھا ، بابا تو اس مجلس میں کس مقصد سے آتا ھے ؟
بس حضرت اللہ سے ملاقات کرنی ھے ، اس کے بغیر تو نہیں ٹلوں گا ،، بابا اللہ ضد سے نہیں ملا کرتا ، پیار سے ملتا ھے تو خود اس سے پیار کر وہ آپ سے آپ تیرے دل کو اپنی معرفت کی تجلی سے منور کر دے گا ،، مگر نواب بھی ضدی تھا ،، وہ مسلسل آتا رھا ،،
رات کو شدت کا طوفان چلا ، جنوری کا مہینہ تھا اور شدت کی سردی تھی ،یہ وہ زمانہ تھا جب سردی کی شدت کا یہ عالم ھوتا تھا کہ نومبر ، دسمبر میں تالاب کی سطح برف میں تبدیل ھو جایا کرتی تھی ،، بارش ، سردی اور طوفان ،،
نواب صاحب آتش دان بھڑکائے گرم بستر میں دبکے آرام فرما رھے تھے کہ مین گیٹ کو کسی نے کھٹکانا شروع کیا ،، اس بد تمیزی پر نواب صاحب بڑے غصّے ھوئے ، گرم کمرے کی کھڑکی سے پردہ جو اٹھا کر دیکھا تو پھٹے پرانے کپڑے پہنے ،بارش میں بھیگا ھوا ایک ضعیف سا شخص ان کے گارڈ کے منت ترلے کر رھا تھا ، وہ یقیناً نواب صاحب سے ملنے آیا تھا اور گارڈ اس کو اندر نہیں آنے دے رھا تھا ،، ایک ھی رستہ تھا کہ نواب صاحب اس فقیر کو طلب کر لیں یا گارڈ کو حکم دیں کہ وہ اسے اندر آنے دے ،، نواب صاحب نے بغور اس میلے کچیلے بارش میں بھیگے فقیر کو دیکھا اور ملازمین کو طلب کرنے والا بٹن دبا دیا ،،،،،،، محل نما حویلی میں بھگدڑ مچ گئ اور کئ ملازم بیک وقت نواب صاحب کی اقامت والے حصے کی طرف بھاگے ،، نواب صاحب نے انہیں کھڑکی میں سے ھی حکم دیا ، یہ حکم انہیں چیخ چیخ کر دینا پڑا کیونکہ طوفان کی شدت کی وجہ سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی ،،
تھوڑی دیر بعد انہوں نے یہ دیکھ کر اطمینان کا سانس لیا کہ بہت سارے ملازم اس فقیر کو لے کر دھکے مارتے اور ڈانٹتے ڈپٹتے حویلی سے دور لے جا رھے تھے ،نواب صاحب نے آتش دان میں مزید کوئلے ڈالے اور ڈبل رضائی لے کے سو گئے ،،
اگلے دن وہ پھر اللہ والے کی مجلس میں موجود تھے ،،
بابا تو ھمارے پاس کیوں آ کر اپنا وقت ضائع کرتا ھے ،، اللہ والے نے پوچھا ،،بس حضرت اللہ سے ملاقات کرا دیں پھر کبھی آپ کو تنگ نہیں کرونگا ،،
بابا اللہ تو کل رات تجھ سے ملنے آئے تھے مگر تو نے خود ھی ان کو اپنی حویلی سے نکال باھر کیا ،، اللہ والے نے خشک لہجے میں جواب دیا ،، تو گھمنڈ کرتا ھے اور کچھ نہیں ، تو سمجھتا ھے کہ اللہ بھی کوئی ایسی چیز ھے جس کو تو اپنے جاہ و جلال اور دولت کی ریل پیل کے زور پر ضد کر کے پا لے گا ؟
تو نے وہ حدیث قدسی نہیں سنی جس میں اللہ پاک کہتا ھے کہ اے میرے بندے میں بھوکا تھا تو نے مجھے کھلایا نہیں اور بندہ کہے گا کہ اے اللہ تو خود سب کو کھلانے والا ھے تجھے بھلا کوئی کیسے کھلا سکتا ھے؟ تو اللہ کہے گا کہ میرا فلاں بندہ بھوکا تھا اور تیرے علم میں تھا اگر تو اس کو کھانا کھلاتا تو آج وہ کھانا میرے پاس پاتا
اے میرے بندے میں بیمار تھا تو نے میری بیمار پرسی نہیں کی ، بندہ کہے گا کہ اے اللہ تو خود رب العالمین ھے پھر تیری تیمارداری کیسے کی جا سکتی ھے ،، اور اللہ کہے گا کہ میرا فلاں بندہ بیمار تھا اگر تو اس کی بیمار پرسی کو جاتا تو مجھے وھاں پاتا ،،
کل رات جس بندے کو تم نے دھکے دے کر نکلوایا ھے اللہ اسی کے ساتھ تیرے گھر آرھا تھا.

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo