معزّز اراکین ِ حلقہ !!! سلام ِ مسنونہ ع…

[ad_1] معزّز اراکین ِ حلقہ !!! سلام ِ مسنونہ

عرض کہ ” سنہری حلقہ ” کی فعّال و مستعد انتظامیہ کی طرف سے چند اہَم فیصلے کیے گئے ہیں ۔ دَر اِیں حوالہ خصوصی طور پر آپ سبھوں سے مخاطب ہونا ضروری ہے ۔ آپ جانیں ” سنہری حلقہ ” کی انتظامیہ کے تحت پیش کردہ جملہ شعراؑ و شاعرات کی شاعری ( غزل/ںطم ) جو کئی ہزار پوسٹس کو محیط ہے ‘ کا بار ِ دِگر کڑا انتخاب کر کے ” سُنہری غزلیں ” اور ” سُنہری نظمیں ” کے عنوانات سے علاحدہ علاحدہ ضخیم جِلدیں کتابی صورت میں عن قریب ہر چہار ماہ بعد مسلسل و متواتِر طباعت آشنا کی جاتی رہیں گی ‘ جو کتابی اور پی۔ڈی۔اف کی صورت میں سب اردو خواں طبقے کے لیے دست یاب رہیں گی ۔ یہ شعری انتخابات ہند و پاک میں تخلیق ہونے والے کم و بیش پچاس سالہ معیاری شعری ادب پر مشتمل ہون گے ۔ جس میں وہ تمامی کے تمام شعراؑ شامل ِ اشاعت ہوں گے جو بَہ قید ِحیات و فوت شدگاں ہیں ۔ سب اہَم حرف کاروں کا معیاری کلام ( اور ممکنہ حد تک ان کے تصویری تعارف کے ساتھ ) یک جا کر کے پیش کیا جاتا رہے گا ۔ حتّی الامکاں سب شعراے کرام کے غیر مطبوعہ مگر صرف معیاری کلام کو ترجیحاً شائع کیا جائے گا ۔ رفتہ گاں اور کلاسیکی اساتذہ کے کلام پر مشتمل علاحدہ ابواب قایم کیے جائیں گے ۔ اس خصوص میں جب بھی یہ کتابی سلسلہ آغاز کیا جائے گا تو اُس میں شامل سب شعراؑ و شاعرات کے ناموں کی فہرست مع حوالہ ء کلام یہاں پیش کر دی جائے گی ۔ انتخابِ کلام حلقہ کی ذمّہ دار انتظامیہ اپنی کُلّی صواب دید پر کرے گی ۔ بعد از آں ” سنہری حلقہ ” کے نام سے ہی ایک معیاری ادبی جریدہ کی اشاعت کا آغاز بھی کیا جائے گا ‘جس میں پانچ بڑی زبانوں میں معیاری شعری و نثری ادب کو بَہ اہتمام پیش کیا جائے گا ۔ جس کے لیے مختلف مشاہیر ِ ادب کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ مذید بَر آں ” سنہری حلقہ ” کو عن قریب سرکاری طور پر منظور کرانے کے بعد عملاً عالم گیر ادبی تنظیم کی صورت میں ڈھالا جائے گا ۔ جس کے لیے آپسی مشورت کے بعد ایک غیر جانب دارانہ ادبی منشور بھی طے کیا جائے گا ۔ اس سے اگلا مرحلہ آن لائین اردو کی خالص ترین سب سے بڑی اعزازی ویب سائیٹ کی تشکیل کا ہے ‘ جس پر مشورت جاری ہے ۔ اِن سب ادبی سلسلوں کے خصوص میں مختلف ادبی علمی تکنیکی شعبہ جات سے متعلّق ذمّہ دار لوگوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ یہ سب سلسلے صرف اور صرف معیاری ادبیات اور فنون و علوم کی ترویج و فروغ اور قلم قبیلے کا مثبت امیج قایم و بحال کرنے کے لیے ‘ بغیر کسی زاتی تشہیر ‘ مالی منفعت اور گروہ بند مفاد کے’ اعزازی طور پر آغاز کیے جائیں گے ۔ اِن شآ ء اللہ

ایک اور ضروری وضاحت کہ آج تک ” سنہری حلقہ ” میں انتظامیہ کی طرف سے جتنا بھی کلام پیش کیا گیا وہ سب کا سب مناسب و مفید آراؑ سمیت علاحدہ سے محفوظ ہے ۔ آیندہ چند ہفتوں تک سنہری حلقہ کی انتظامیہ کی نگہ رانی میں اس حلقہ اور اس کے دیگرذیلی حلقوں میں پسِ پردہ مختلف علمی ادبی تحقیقی تنقیدی موضوعات پر مذاکرے ‘ مباحثے اور مکالمے بھی اضافی قواید نامہ کے ساتھ بَہ اہتمام ِ تمام کرائے جائیں گے اِن شآ ء اللہ ۔ جن کے لیے مختلف شناسان ِ سخن اور آگاہان ِ فنّ ِ پر مشتمل پینل تشکیل دے کر اُن کی ادبی خدمات سے سب کو مستفید ہونے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ جو بعد از ایں کتابی صورت میں محفوظ بھی کیے جائیں گے۔

سنہری حلقہ میں اپنی موجودی کا احساس دِلاتے رہنے اور مختلف ادبی حوالوں سے معاونت کرنے والے جملہ اراکین کا خصوصی شکریہ ۔ نَو آمدہ اراکین کو انتظامیہ کی طرف سے حلقہ میں کشادہ دِلی سے خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔ سب اراکینِ حلقہ ” ڈِسکرپشن ” میں درج قواید و ضوابط ایک بار ملاحظہ کر کے خاطر نشین رکھیں کیوں کہ قواید و ضوابط کی پے دَر پے خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے رکن کی رکنیّت بِلا لحاظ مستقلاً ختم کی جا سکتی ہے ۔

دعا کا موقع ہے ‘ اللہ ہم سبھوں کے عِلم ِ نافع اور ظرف ِ کلام میں کشادگی فرمائے اور ہمیں اپنی چادر ِ حفاظت اور سایہ ء عطُوفت میں رکّھے اللھُمّٰ ثُم آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” سنہری حلقہ ” کی فعّال انتظامیہ

اعزازی سرپرست :
جلیل عالیؔ / فہیمؔ جوزی / مجیدؔ اختر/ عارِفؔ اِمام

اعزازی منتظِمین :
ضیاؔبلوچ / ذاکِرؔ حُسَین ضیائی / حمیدؔ نیازی / سِدرہ سَحَرؔ عمران / پرویز ساحِرؔ


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo