( غیر مطبوعہ ) بغاوت سنو ! فرسودہ رسموں سے سبهی…
بغاوت
سنو !
فرسودہ رسموں سے
سبهی کُہنہ رواجوں سے
ستم پرور سماجوں سے
بغاوت کر ہی ڈالیں اور
نئی نسلوں کے
مستقبل کی خاطر ہم
رہِ جہد ِ مسلسل پر
نئے سورج اگا کر
روشنی کو عام کر جائیں
کوئی تو کام کر جائیں
( قمرؔ صدّیقی )