#hamidnaved جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔ مو…

[ad_1] #hamidnaved

جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔

مولانا جلال الدین رومی رح نے اپنی معرکتہ الآرا مثنوی میں یہ حکایت بیان کی ہے کہ

ایک لومڑی جنگل میں سیرکر رہی تھی کہ تیز بارش شروع ہو گئی اور وہ پھسل کر پانی سے بھرے ایک گڑھے میں جاگری اور لاکھ کوشش کے باوجود باہر نہ نکل سکی۔

وہ زندگی سے مایوس ہوچکی تھی کہ اچانک اسے ایک بکری آتی ہوئی نظرآئی اور اس کے ہوشیار دماغ نے تدبیر سوچ لی۔ بکری پیاسی تھی ،گڑھے میں پانی دیکھ کر کہنے لگی”میرا تو پیاس سےبراحال ہے۔”

گڑھے میں موجود لومڑی نے اس سے کہا”بی بکری!بہت پانی ہے۔ تم اندر آؤ اور جی بھر کر پی لو۔”

کم عقل بکری فورا گڑھے میں کود پڑی۔ جب پیاس بجھی تو ہوش آیا اور گڑھے سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگی۔ لومڑی نے کہا”تم اپنے پاؤں اوپر رکھو۔
میں تم پر پاؤں رکھ کرباہر نکل جاتی ہوں اور پھر تمہیں ٹانگوں سے اوپر کھینچ لوں گی۔”

بکری پھر اس کے دھوکےمیں آگئی۔ لومڑی تو باہر چلی گئی, مگر بکری کو نہ نکالا اور رفو چکر ہو گئی اور بکری موت کے منہ میں چلی گئی۔

مولانا رومی رح یہ حکایت بیان کرنے کے بعد سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کا یہ قول لکھتے ہیں کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔

مولانا فرماتے ہیں کہ برے آدمی کے ساتھ نیکی کرنا نیک آدمی کے ساتھ برائی کرنے کے مترادف ہے۔

لہذا نیکی بھی سوچ سمجھ کرکرنا چاہیے کیوں کہ ظالم کے ساتھ نیکی کرنا اور اسے معاف کرنا مظلوم کے ساتھ ظلم ہے۔

اس لیے کوئی انسان جس کے شر سے اللہ جل شان ھو کی مخلوق کو مسلسل نقصان پہنچنے کا اندیشہ تو اسے معاف کرنے کے بجائے سزا دینا زیادہ بہتر ہے,

کیوں کہ بسا اوقات مصلحت پسندی اور ظلم پر خاموشی سے جابر اور ظالم طاقتور ہوجاتے ہیں توکمزوروں کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo