#hamidnaved مُلانصیر الدین نے ایک بار اپنے پڑوس…
مُلانصیر الدین نے ایک بار اپنے پڑوسی سے ایک دیگ ادھار مانگی جب ان کا کام ہو گیا تو کچھ دن بعدانھیں ایک چھوٹی دیگچی کے ساتھ واپس بھجوائی
پڑوسی نے مُلا نصیرالدین سے پوچھا کیوں بھئی یہ کیوں ؟
مُلا نے جواب6 دیا کہ یہ آپ کی دیگ نے بچہ دیا ہے۔
پڑوسی نے خوشی خوشی دونوں برتن رکھ لیے۔
کچھ عرصے بعد مُلا صاحب کو پھر دیگ کی ضرورت پڑ گئی ۔۔۔۔پھر پڑوسی سے مانگی۔
بہت دن گزر جانے کے بعد جب ملا نصیر الدین نے ان کی دیگ واپس نہ کی تو پڑوسی نے آکر تقاضا کیا۔
مُلا صاحب نے بڑے دکھ سے کہا کہ جناب آپ کی دیگ کا تو انتقالِ پُرملال ہو گیا ہے۔
پڑوسی نے کہا ! میاں کیا مجھے بے وقوف سمجھ رکھا ہے ۔
مُلا نے جواب دیا: جہاں دیگیں بچے دے سکتی ہیں وہاں ان کا انتقال بھی ہو سکتا ہے.