#hamidnaved آج کل افریکن دوشیزگان نے میرے فیس بک کے ان بکس پر یلغار کی ہوئی ہے…

[ad_1] #hamidnaved

آج کل افریکن دوشیزگان نے میرے فیس بک کے ان بکس پر یلغار کی ہوئی ہے….
روزانہ کا ایک میسیج اوسطا” آتا ہے…جس میں کچھ ملتے جلتے پیغامات ہوتے ہیں…
مثلا” میں نے آپ کا پروفائل دیکھا ..میں بہت متاثر ہوئی …
اسی لئے میں آپ کو دوستی کا پیغام بھیج رہی ہوں….
یہ میرا ای میل ایڈریس ہے…فورا” مجھ سے رابطہ کریں…
مجھے آپ سے بہت ضروری کام ہے وغیرہ…

میں یہ سوچوں کہ
یا اللہ!
یہ کیا ماجرہ ہے…
اچانک میں ان افریکن دوشیزگان میں اتنا مقبول کیسے ہو گیا…
ہوسکتا ہے انہوں نے میری تحریریں ترجمہ کر کے پڑھی ہوں….
اور ان کے اندر اچانک انقلابی تحریک نے جنم لیا ہو…..
لگتا ہے میں افریکا میں ایسا ہی انقلاب برپا کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا….
جیسا کہ نے پچھلے سال اسلام آباد میں برپا کیا تھا….

چرچل نے بھی کہا تھا کہ مجھے اچھی مائیں دو…
میں تمہیں اچھی قوم دوں گا….
مجھے بھی شاید افریکا کی اچھی مائیں مل جائیں …
اور میں انھیں اچھی قوم بنادوں…

ویسے بھی یہاں کوئی بہتری نظر نہیں آتی…
یہ قوم سدھرنے والی ہی نہیں….
دیکھو یہاں کی عورتوں کو…
انہیں ساس نندوں کی غیبت سے ہی فرصت نہیں کہ ہماری تحریریں پڑھیں….

واقعی افریکن ایک عظیم قوم ہیں….

میں نے اپنے پیارے دوست کو بتایا کہ میں افریکن خواتین میں کتنا مقبول ہورہا ہوں…
اس کے منہ سے ایسی آوازیں نکلیں جیسی کہ باتھ روم کے نل میں سے اس وقت نکلتی ہیں جب اسکا وائسر خراب ہوجاتا ہے…
(جن کی سمجھ میں یہ بات نہ آئی ہو کسی پلمبر سے رجوع کریں)

میں نے اسے اس بےتکے انداز میں ہنستے ہوئے دیکھا تو پوچھا ..
“خیریت ؟
آج تم نے پھر دوائی نہیں پی؟
پھر پاگل پنے کا دورہ پڑا ہے”

دوست ہنستے ہنستے یکایک ایسے سنجیدہ ہوئے جیسے کسی نے سوئچ آف کردیا ہو…
پھر بولا ،
“میں اس لئے ہنس رہا ہوں کہ جس قسم کے میسیج تمہیں پچھلے ایک ہفتے سے آرہے ہیں وہ مجھے پچھلے ایک سال سے آرہے ہیں…”

“کیا؟” میرا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا…
“تمہیں بھی؟
کیا یہ ساری افریکن سٹھیا گئی ہیں……….
تمہارے پروفائل میں تو ویسے بھی حکیموں کے نسخے بھرے ہوتے ہیں..”

دوست بولا “جی جناب! مجھے بھی….”
پھر کچھ سوچ کے بولا
“یار! مجھے تو ان میں سے بہت سی شکل سے ہی آدم خور لگتی ہیں….
یہ نہ ہو کہ کہیں ہم سے دوستی کر کے افریکا بلوائیں…
اور پھر اپنے قبیلے کی دعوت کریں…”

میں نے کہا..
” لعنت بھیجو…
ہم کونسے مرے جاتے ہیں ان سے دوستی کے لئے….
اور کونسے جاتے ہیں افریکا…
اپنا ملک اپنا ملک ہے…
یہاں مرنے کے اسباب کیا کم ہیں ….
طالبان ہیں…ٹارگٹ کلر ہیں…
غیر ملکی دہشت گرد ہیں…گینگ وار والے ہیں…
مرنا ہوا تو انہی کے ہاتھوں مریں گے…
نہ کہ کسی افریکن حسینہ کے ہاتھوں … ..
یہیں انقلاب لائیں گے….
چاہے دیر سے لائیں…
لگاؤ نعرہ…پاکستان ”

دوست نے کہا “زندہ باد

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo