تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے میری باتی…
تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے
میری باتیں بھی غلط میرے ارادے بھی غلط
بے وفائی کا یہ خود ساختہ الزام بھی تسلیم مجھے
یہ بھی مانا کہ غم دہر جواں تھا تو غم جاں کو مری آنکھ کے آنسو نہ ملے
جب زمانوں کی یہ بے مہر ہوائیں مری سوچوں کو جلا دیتی ہیں
میں سوچتا ہوں
جب کبھی اپنی جفائیں مجھے خود اپنی نظروں میں گرا دیتی ہیں
میں سوچتا ہوں
تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے۔
خالد شریف
[ad_2]