کامپرومائز (COMPROMISE) ہمارے درمیاں جب یہ نفی کا سلسلہ چلتا ہیں ہے تو آؤ آج ہم…
ہمارے درمیاں
جب یہ نفی کا سلسلہ چلتا ہیں ہے
تو آؤ آج ہم اِک دُوسرے کو مان لیں
میں تمھاری ذات سے
اور تُم مِرے پیکر سے
دُوری کا تصّور
سوچ کر ہی کانپ اُٹھتے ہیں
تو آؤ کیوں نہ ہم اَب
اِک نیا منشور لکھیں
اِک نیا آغاز کر لیں
تو کیوں نہ ہم اَنا کے سنگِ خارا کو
اُٹھا کر کامپرومائز کی وادی میں پٹخ دیں
اور چکنا چُور کر دیں
خالد شریف
[ad_2]