محبت گم نہیں ہوتی . محبت گم نہیں ہوتی یہ بس شکلیں بدلتی ہے کبھی غیروں سے ہوتی ہے…
.
محبت گم نہیں ہوتی
یہ بس شکلیں بدلتی ہے
کبھی غیروں سے ہوتی ہے
کبھی اپنوں سے ہوتی ہے
کبھی مانوس چہروں سے
کبی سپنوں سے ہوتی ہے
.
کبھی محبوب سے اور پھر
کبھی ویران راھوں سے
کبھی اجڑے ہوۓ لمحوں کی بانہوں سے
کبھی بستی ، محلے اور گاؤں سے
کبھی پت جھڑ کبھی ساون
کبھی پھر دھوپ چھاؤں سے
کبھی گھر میں رکھی بے جان چیزوں سے
.
کبھی رنگین خوابوں سے
کبھی بیکل خیالوں سے
کبھی محبوب کے سارے حوالوں سے
کبھی لیلیٰ ، کبھی شیریں ، کبھی سسی کی مورت میں
کبھی مجنوں ، کبھی فرہاد اور کبھی پنوں کی صورت میں
کبھی تو ساتھہ چلتی ہے
کبھی رستے بدلتی ہے
کبھی دل میں سماتی ہے
کبھی ہر سو یکایک پھیل جاتی ہے
.
یہ ہر موسم ہر اک لمحہ
ہمارے گرد ہی موجود رہتی ہے
کبھی پل میں سمٹتی ہے
کبھی صدیوں میں ڈھلتی ہے
محبت گم نھیں ہوتی
.
“یہ بس شکلیں بدلتی ہے ”
.
اختر ملک
[ad_2]