“تمہیں سوچا تمہیں چاہا” کے شاعر بدر سیماب کا انٹرویو

“تمہیں سوچا تمہیں چاہا” کے شاعر بدر سیماب  کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

بدر سیماب۔۔بدر سلطان کلیر

تفکر – قلمی نام؟

بدر سیماب۔۔بدر سیماب

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

بدر سیماب۔۔چیچہ وطنی میں  دو فروری 1978

تفکر -تعلیمی قابلیت؟

بدر سیماب۔۔B com

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

بدر سیماب۔۔اپنے آبائی شہر چیچہ وطنی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

بدر سیماب۔۔لاہور  سے  1999 میں پنجاب کالج آف  کامرس سے بی کام کیا۔

تفکر -پیشہ؟ 

بدر سیماب۔۔کویت میں اپنا کاروبار ہے

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

بدر سیماب۔۔کالج کے ابتدائی  ایام میں شعر کہنا شروع کئے۔

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

بدر سیماب۔۔شاعری میں فیض،سلیم کوثر،منیر نیازی اور گلزار میرے پسندیدہ ہیں۔

تفکر -کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟

بدر سیماب۔۔باقاعدہ  طور پہ کسی سے نہیں مگر سلیم کوثر  صاحب اور عیسی بلوچ سے مشورہ ہوتا رہتا ہے

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

بدر سیماب۔۔نظم اور غزل دونوں ہی محبوب ہیں

تفکر -ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

بدر سیماب۔۔اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں زیادہ تر غزلیں ہی لکھی ہیں

تفکر -شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

بدر سیماب۔۔ردو مجموعہ کلام ” تمہیں سوچا تمہیں چاہا ” 2013 میں شائع ہوا۔
اب پنجابی مجموعہ کلام زیر ترتیب ہے۔

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

بدر سیماب۔۔کوئی نہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

بدر سیماب۔۔تقسیم ہندوستان کے  وقت میرے دادا جی مشرقی  پنجاب کے ضلع جالندھر سے ہجرت کر کے  پاکستان آئے تھے۔اک عام کسان گھرانے کا میں پہلا شخص ہوں کہ جو لکھاری ہے۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

بدر سیماب۔۔شادی شدہ ہوں

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

بدر سیماب۔۔میرے دو بیٹے ہیں۔جبکہ ہم تین بھائی اور دو بہنیں ہیں

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

بدر سیماب۔۔آج کل کویت میں مقیم ہوں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

بدر سیماب۔۔بچپن  میں بڑی سنجیدہ شرارتیں کیا کرتا تھا۔ایک دفعہ  میں ایک اٹھنی لے کر بسکٹ لینے گیا تو دوکاندار نے کہا کہ یہ کھوٹا سکہ ہے۔یہ نہیں چلے گی۔میں نے  ضد کی تو اس نے سمجھایا کہ بیٹا یہ نہیں چلتی  تب میں نے کہا کہ اگر میں چلا دوں تو،،اس نے کہا ممکن ہی نہیں۔میں اس کا ہاتھ  پکڑ کر دکان سے باہر لایا اور اٹھنی کو پہیئے کی طرح پکڑ کے سڑک پر چلا دیا اور کہا کہ دیکھو کہ یہ چلتی ہے۔  وہ دوکاندا بہت خوش ہوا اور  مجھے ڈھیر  سارے بسکٹ دیئے

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

بدر سیماب۔۔کچھ سال پہلے کویت میں ایک عالمی مشاعرے میں محترم افتخار عارف کے ہاتھوں کویت میں بہترین شاعر کا ایوارڈ وصول کیا تو بہت خوشی ہوئی۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

بدر سیماب۔۔شاعر تو بتا چکا ہوں۔نثر میں ابن صفی،مشتاق یوسفی،منٹو  اور رسول  حمزہ توف

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

بدر سیماب۔۔جی کئی ایک میں چھپ چکا ہوں اور کچھ رسائل کی مجلس ادارت کےحصہ بھی رہ چکا ہوں۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

بدر سیماب۔۔میں گذشتہ آٹھ سالوں سے انجمن ارباب فکر و فن کویت کا جنرل سیکرٹری ہوں۔ہم نے کئی عالمی مشاعرے بھی ارینج کئے۔ اس سارے سفر میں بہت زیادہ  مخالفتوں اور گروپ بندیوں کا سامنا رہا۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

بدر سیماب۔۔حکومت کی کوئی ادبی پالیسی ہے ہی نہیں،ہاں کسی حد تک اپنے  پسندیدہ لوگوں کو نوازنے کی مکروہ پالیسی ضرور ہے

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

بدر سیماب۔۔لکھنے والوں کو چاہئیے کہ وہ پوری لگن سے لکھتے رہیں۔اچھے برے کا فیصلہ  تاریخ کر دے گی۔

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

بدر سیماب۔۔اس دور نا شناسی میں  آپ کی یہ پذیرائی بےحد خوشگوار احساس ہے ۔

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

بدر سیماب۔۔جی کچھ اشعار پیش ہیں۔
اب کے برس بھی جب ہوئی تقسیم روشنی
ہم کو ہمارے حصے کے جگنو نہیں ملے
۔۔۔۔۔
شہد تھا پہلے جو بھی رشتہ آخرکار وہ نیم ہوا
پہلے گھر تقسیم ہوا تھا، پھر میں بھی تقسیم ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔
تو تو بازار عداوت میں بھی کھوٹا نکلا
میرے دشمن تو مری سوچ سے چھوٹا نکلا
۔۔۔۔۔
دنیا ہے یہ جناب ! کوئی پوچھتا نہیں
جب وقت ہو خراب کوئی پوچھتا نہیں
۔۔۔۔۔۔
تو بتا ! ہجر کے موسم جو گزارے تو نے
میرے چہرے پہ تو حالات نے صدیاں لکھ دیں
۔۔۔ ۔ ۔۔
میں جو خاموش تھا صحرا کا بدن اوڑھے ہوئے
کس قدر شور مری ذات کے اندر نکلا
۔۔۔۔۔۔
دو پنجابی شعر
۔۔۔رب دے نال ملا دیندے نیں
ہنجو پندھ مکا دیندے نیں
۔۔۔۔
ڈھ پئی سوچ کے کونج نمانی
متراں باہجھ ، اڈاری کوئی نا
۔۔۔۔۔۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo