“آنکھ میں ٹھہرے ہوئے لوگ” کے شاعر شبیر نازش کا انٹرویو
“آنکھ میں ٹھہرے ہوئے لوگ” کے شاعر شبیر نازش کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
شبیر نازش۔۔شبیرحسین
تفکر – قلمی نام؟
شبیر نازش۔۔شبیر نازش
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
شبیر نازش۔۔ڈگری(کچھیوں والی گوٹھ) سندھ
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
شبیر نازش۔۔گریجویشن
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
شبیر نازش۔۔پانچویں جماعت تک اپنے گاؤں چک نمبر 132/16-L سے اور باقی میاں چنوں سے
تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
شبیر نازش۔۔بی اے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے کیا۔
تفکر -پیشہ؟
شبیر نازش۔۔صحافت
تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟
شبیر نازش۔۔1992سے
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
شبیر نازش۔۔کسی سے نہیں
تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟
شبیر نازش۔۔مرزا نصیرخالد(مرحوم)
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
شبیر نازش۔۔دونوں پسند ہیں،ویسے غزل کے زیادہ قریب ہوں۔
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
شبیر نازش۔۔غزل
تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟
شبیر نازش۔۔”آنکھ میں ٹھہرے ہوئے لوگ”
تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
شبیر نازش۔۔کوئی نہیں
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
شبیر نازش۔۔کنوارہ
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
شبیر نازش۔۔ہم آٹھ بھائی،تین بہنیں ہیں۔
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
شبیر نازش۔۔کراچی میں
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
شبیر نازش۔۔ایسی کوئی یاد نہیں جو خوبصورت ہو۔
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
شبیر نازش۔۔کوئی نہیں
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
شبیر نازش۔۔بہت سارے ہیں،کس کس کا نام لیجیے
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
شبیر نازش۔۔کوئی وابستگی نہیں اپنی
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
شبیر نازش۔۔انھیں کو جھیل رہے ہیں۔
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
شبیر نازش۔۔ہرگز نہیں
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
شبیر نازش۔۔بس اپنے کام پہ دھیان دیا جائے۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
شبیر نازش۔۔خوبصورت سلسلہ ہے۔
تفکر – شعر یا تحریر؟
شبیر نازش۔۔
میرے کفن کے بند نہ باندھو! ابھی مجھے
ملنا ہے ایک شخص سے بانہیں نکال کر