“دوسرا چراغ ” کے شاعر فقیہہ حیدر کا انٹرویو
“دوسرا چراغ ” کے شاعر فقیہہ حیدر کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
فقیہہ حیدر۔۔فقیہہ الحسن
تفکر – قلمی نام؟
فقیہہ حیدر۔۔فقیہہ حیدر
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
فقیہہ حیدر۔۔5 جون 1984 رسول نگر ضلع گوجرانولہ
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
فقیہہ حیدر۔۔ضلع حافظ آباد
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
فقیہہ حیدر۔۔ضلع حافظ آباد
تفکر – پیشہ؟
فقیہہ حیدر۔۔آڈٹ آفیسر بحریہ ٹاون اسلام آباد
تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟
فقیہہ حیدر۔۔2001
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
فقیہہ حیدر۔۔نظم میں مجید امجد،غزل میں احمد فراز،ثروت حسین،شکیب جلالی
تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟
فقیہہ حیدر۔۔نہیں
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
فقیہہ حیدر۔۔غزل
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
فقیہہ حیدر۔۔غزل
تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟
فقیہہ حیدر۔۔ 3 زیر طبع ہیں۔”پہلی دستک”،”دوسرا چراغ ”
تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
فقیہہ حیدر۔۔1فلسفہ حکایات” فقیہہ شہر ”
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
فقیہہ حیدر۔۔خاندان میرا زیادہ طویل نہیں پہلے رسول نگر مقیم تھے اجداد پھر حافظ آباد آ گئے،والد صاحب کمیٹی میں ملازم تھے،دادا ابو رسول نگر کے بااثر لوگوں میں شامل رہے،بڑے بھائی گورنمٹ ملازمت کرتے ہیں عدالتی شعبہ میں
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
فقیہہ حیدر۔۔سنگل ہوں ابھی
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
فقیہہ حیدر۔۔سنگل
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
فقیہہ حیدر۔۔اسلام آباد
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
فقیہہ حیدر۔۔بچپن تلخیوں سے بھرا ہے بس،یہی یادگار ہے
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
فقیہہ حیدر۔۔محبت شدید طرح سے ہوئی،تاحال جاری ہے
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
فقیہہ حیدر۔۔خلیل جبران،ممتاز مفتی،نسیم حجازی،اشفاق احمد
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
فقیہہ حیدر۔۔پڑھنے کی حد تک بس
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
فقیہہ حیدر۔۔ادبی گروپ بندیوں سے شدید نفرت ہے،مخالفت اپنے شہر میں درپردہ جاری ہے کافی حاسد ہیں
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
فقیہہ حیدر۔۔بالکل بھی نہیں
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
فقیہہ حیدر۔۔قلم ضمیر،آدمیت کا آئینہ دار ہوتا ہے سو سچائی کے علاوہ کچھ بھی نہ لکھو
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
فقیہہ حیدر۔۔اچھا کام ہے نئے لوگوں کے لیے اور مثبت پیش رفت ہے
تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟
فقیہہ حیدر۔۔ جسم میں گونجتا ہے روح پہ لکھا دکھ ہے
تو مری آنکھ سے بہتا ہوا پہلا دکھ ہے